ملک میں 1 کروڑ 17 لاکھ 4 ہزار لوگ روزگار سے محروم، اقتصادی سروے

People Lose Jobs

People Lose Jobs

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں ایک کروڑ 17 لاکھ چار ہزار لوگ روزگار سے محروم ہیں۔ اسلام آباد میں جیو نیوز ملنے والی اقتصادی سروے کی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ 6.5 فی صد ہوگئی ہے جو گزشتہ سال 6.1 فی صد تھی۔

گزشتہ سال ملک میں بے روزگاروں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 20 ہزار تھی جس میں مزید 11 لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع سکڑ گئے ہیں۔ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں 135 ڈالر کااضافہ ہوا ہے اور پاکستان میں فی کس آمدنی 1335 ڈالر تک جا پہنچی۔

جبکہ گزشتہ مالی سال فی کس آمدنی 1200 ڈالر تھی۔ سروے کے مطابق جولائی سے مارچ مالی خسارہ 11 کھرب 10 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال 680 ارب تھا اس طرح مالی خسارے میں گزشتہ سال کی نسبت 4 کھرب 20 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔