ملک میں بجلی بحران پر قابو پانا آسان نہیں، نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

اسلام آباد(جیوڈیسک) نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بجلی بحران پر قابو پانا آسان نہیں، بیورو کریسی جائز کاموں میں بھی رکاوٹیں ڈالتی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں کا تجربہ کامیاب رہا۔

الیکشن کمیشن نے این اے دوسوپچاس میں دوبارہ پولنگ کیلئے عملہ مانگا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حساس دستاویزات کی چوری کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کئے جانے کے سوال پر ان کہنا تھا کہ اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نگران وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سانحہ ایل ڈی اے پلازہ کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جو جلد جاری کردی جائے گی۔