ملک بھر بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 800 میگاواٹ ہو گیا

Pwore Shortfall

Pwore Shortfall

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 800 میگاواٹ ہوگیا ، متعدد علاقوں میں گرڈ اسٹیشن کئی گھنٹے بند رہنے لگے، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پیر کو پیپکو ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 800 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 12ہزار میگا واٹ جبکہ بجلی کی طلب 17 ہزار 800 میگاواٹ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 20گھنٹے تک پہنچ گیا۔ متعدد علاقوں میں گرڈ اسٹیشن گھنٹوں کے حساب سے بند رہنے لگے۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہروں میں پانی کی قلت سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔