ملک بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز

Independence Day

Independence Day

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں پاکستان اڑسٹھواں جشنِ آزادی بھرپور جوش و جزبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، جبکہ اس سلسلے میں دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے اطراف دیگر عمارتوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری اور دیگر اہم عمارتوں کو برقی قُمقُموں سے سجایا گیا۔

آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ مساجد میں بھی ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منتعد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈر نیول اکیڈمی کموڈور نوید اشرف نے کی۔ اس سے قبل یوم آزادی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقد کی گئی۔

جس میں وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین اسمبلی نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ کل شب کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔