ملک بھر کی صنعتوں کو آج سے گیس کی بندش کا فیصلہ موخر

Sui Northern Gas Company

Sui Northern Gas Company

اسلام آباد (جیوڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 15 نومبر سے ملک بھر کی صنعتوں کی گیس بند کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ موسم ابھی بہتر ہے، اس لیے 15 نومبر سے انڈسٹری کی گیس بند نہیں کی جارہی، گیس بندش کا حتمی فیصلہ 17 نومبر کو وزارت پٹرولیم کریگی۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق ساڑھے 3 ہزار صنعتوں کو 3 ماہ کی گیس بندش کا نوٹس پہلے ہی بھجوایا جا چکا ہے، حتمی فیصلہ آنے پر صنعتوں کے گیس میٹر تین ماہ کے لیے اتار لیے جائیں گے۔