ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت چند روز برقرار رہنے کا امکان

Pakistan Heat

Pakistan Heat

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔سندھ اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے۔ گرمی کے ستائے لوگوں نے ٹھنڈے مشروبات اور برف کا استعمال بڑھا دیا ہے جبکہ کچھ لوگ نہروں کا رخ بھی کرتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ سندھ ،خیبر پختونخوااور بلوچستان میں گرمی کی موجودہ لہر آئندہ چند روز تک جاری رہے گی

آج شام گلگت بلتستان، مالاکنڈ، پشاور،سرگودھا، رالپنڈی ڈویژن،میں چند ایک مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ ملتان ،ساہی وال اور بہاول پور ڈویژن میں بھی آندھی چلنے کا امکان ہے۔