ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ موسم سرد ہونے سے خشک میوہ جات کا استعمال بڑھنے کے ساتھ اُن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز سب کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔گلگت بلتستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔

بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں سردی کم کرنے کیلئے چائے ،قہوہ ،سوپ اور یخنی کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں خشک میوہ جات اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔