ملک و قوم اس وقت تک ترقی و تعمیر کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتے جب تک قومی زبان کو اپنا اوڑھنا بچھونا نہ بنا لیں۔ عتیق الرحمن

Atiq ur Rehman

Atiq ur Rehman

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک نفاذ اردو پاکستان کے مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات عتیق الرحمن نے کہا کہ ملک و قوم اس وقت تک ترقی و تعمیر کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتے جب تک قومی زبان کو اپنا اوڑھنا بچھونا نہ بنا لیں۔قومی زبان اردو کو عزت دیکر قائد اعظم محمد علی جناح،آئین پاکستان اور عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے ساتھ وفاداری کا اظہار کیا جاسکتاہے۔حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تعطل کے ملک میں قومی زبان اردو کو قانونی و دفتری اور تعلیمی زبان کے نفاذ کا حکم نامہ صادر کرے۔

سابق امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر لیاقت علی کوثر نے کہا کہ اردو ملک میں موجود تمام اکائیوں اور قوموں کو باہم یک جان و قلب بنانے میں کلیدی کردار اداکرتی ہے۔قومی زبان سے محبت صرف ملی تقاضہ نہیں بلکہ ایمانی حمیت بھی اس کا درس دیتی ہے کہ اسلام کا گراں قدر ذخیرہ علمی عربی و فارسی کے بعد سب سے زیادہ اردو میں موجود ہے جس سے نئی نسل کو بہرہ ور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کو اردو زبان کی تعلیم دی جائے۔ان خیالات کا اظہار تحریک نفاذ اردو پاکستان کے مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات عتیق الرحمن،ڈویژن ساہیوال کے صدر رب نواز ثاقب نے ضلع اوکاڑہ میں سابق امیرضلع اوکاڑہ اور رکن شوریٰ جماعت اسلامی ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ،تحریک نفاذ اردو اوکاڑہ کے نائب صدر راومحمد جمیل اور تحریک نفاذ اردو اوکاڑہ شہر کے نائب صدر محمد عمر انور سے تناپ کی نفاذ اردو کے لئے جاری سرگرمیوں سے آگہی کے لئے اور تنظیمی تعاون کو جاری رکھنے کے لئے کی گئی ملاقات کے موقع پر کیا۔

جاری کردہ
شعبہ اطلاعات و نشریات
تحریک نفاذ اردو پاکستان
0313-5265617