ملک میں موروثی سیاست سے نجات کا واحد راستہ متناسب نمائندگی کے ساتھ الیکشن انعقاد ہے: ناصر عباس

Nasir Abbas

Nasir Abbas

اسلام آباد: ملک میں موروثی سیاست سے نجات کا واحد راستہ متناسب نمائندگی کے ساتھ الیکشن انعقاد ہے جب تک موجودہ فرسودہ نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں تبدیلی ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھکر کا اجتماع وہاں کے عوام کو لٹیروں اور جاگیرداروں سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا کرپٹ نظام کیخلاف جدوجہد جاری رہیگی گلگت بلتستان میں الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے نوٹفیکیشن کو مسترد کرتے ہیں غیر جانب دار الیکشن کمشنر کے تعین کے لئے ہر قسم کا جمہوری حق استعمال کریں گے۔

جی بی میں استحصالی حکمرانوں کو مک مکا کی سیاست نہیں کرنے دینگے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کے یکطرفہ فیصلوں کیخلاف مجلس وحدت مسلمین الیکشن کمیشن سمیت اعلیٰ عدالتوں تک جائیگی جس طرح گندم سبسڈی اور دیگر عوامی مسائل کو حل کرنے میں ہم نے کلیدی کردار ادا کیا تھا اسی طرح خطے کی ترقی اور عوامی حقوق پر کرپٹ مافیا کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔