ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی اطمینان بخش ہے، الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کی ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے۔ موصول رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی اطمینان بخش ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پربیلٹ پیپرز،بیلٹ باکسزاور دیگر انتخابی مواد بروقت پہنچا دیا گیا۔