ملک میں بجلی کا شارٹ فال41سو میگا واٹ تک پہنچ گیا

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال اکتالیس سو میگاواٹ تک پہنچ گیا، شہروں میں دس اور دیہات میں چودہ گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

وزارت پانی و بجلی کے زرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی پیداوار گیارہ ہزار آٹھ سو میگاواٹ اور طلب پندرہ ہزار نو سو میگاواٹ ہے، بجلی کا شارٹ فال اکتالیس سو میگاواٹ ہوگیا ہے،جس کے باعث شہروں اور دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا، شہروں میں دس گھنٹے اور دیہات میں چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔