ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کردم لینگے، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا عزم کر رکھا ہے ، بیرونی سرمایہ کارو ں کو بھی سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ لاہور میں چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے وزیر اعلی ٰ پنجاب سے ملاقات کی۔

وزیر اعلی ٰ کا کہنا تھا کہ حکومت نےلاہور سمیت بڑے شہروں میں صفائی کا جدید نظام متعارف کرادیا ہے، سالڈ ویسٹ کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کی اظہار دلچسپی خوش آئند ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سے سابق صدر رفیق تارڑ ، وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الاحسنات اور دیگر شخصیات نے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ڈھائی کروڑ روپے کے چیک پیش کیے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی وقومی اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتشار اور محاذ آرائی کی سیاست نے ملک کی ساکھ کو متاثر کیا ہے ، حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے پر عزم ہے۔