ملک میں رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کا آغاز

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھرمیں رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ رمضان المبارک کے چاند پر ملک بھر میں اتفاق ہونے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ لاہور ملک بھر میں برکتوں اور رحمتوں کے مہینے رمضان کا آغاز ایک ساتھ ہو گیا۔
مساجد اور گھروں میں رمضان کا روایتی جوش وخروش بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سحری کی تیاری کے لیے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمتوں کی برسات لے کر آتاہے۔

دوسرا مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہو تا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے رمضان المبارک کا آغاز تو ایک ساتھ ہو گیا اگر اس کے اختتام پر بھی اتفاق ہو جائے تو عید کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔