ملک میں موجود تمام معتدل قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ علامہ اصغر عسکری

ملک کو درپیش چیلنجز سے نبٹنے کے لیے تمام محب وطن اور معتدل قوتوں کو مل کر چلنا ہو گا۔ ہم نے ہمیشہ شیعہ سنی وحدت کے لیے جدوجہد کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حلقہ NA-48 اسلام آباد سے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے F-11 اسلام آباد میں مسجد زین العابدین کے خطیب مفتی عبدالعلیم سے ملاقات کے دوران کیا۔

علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ ہم نے وحدت کے لیے کام کیا ہے اور آئندہ بھی ہم اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اس وحدت کے ذریعے سے دہشت گردوں کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکیں گے۔

مسجد کے خطیب مفتی عبدالعلیم نے غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آپ جیسے محب وطن قوتوں کی حمایت کی ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی ہمارا ووٹ آپ ہی کا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے لیے اپنے علاقے میں خوب انتخابی مہم چلائیں گے۔ اس موقع پر علامہ آغا حسین محسن، سید شفاعت حسین کاظمی اور علاقے کے دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔