انشاء اللہ آنے والا دور اس ملک کے نوجوانوں کا ہے، نوازش علی شیخ

 Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ : پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما و سابق امیدوار حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے میاں شفقت میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جھنڈے والی میں کھلاڑیوں تماشایوں اور ٹورنامنٹ آرگنائزرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آنے والا دور اس ملک کے نوجوانوں کا ہے، نیا پاکستان بنانے میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور انکے خواب ضرور با ضرور شرمندہ تعبیر ہونگے عمران خان نے تمام نوجوانوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو ہر سہولت فراہم کریں گے تا کہ نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنی صلاحیتوں کو منوا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس موجودہ حکمران نوجوانوں کو کھیل کے میدان دینے کی بجائے محض تصویریں بنوانے میں مصروف ہیں انہوں نے ٹورنامنٹ آرگنائزر ساجد لطیف،فرحان اصغر اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ان حالات میں اپنے گائوں میں فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروایا اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا اور ٹورنامنٹ کو بہترین طریقے سے آرگنائز کیا۔