کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کا دو سالہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع

Cricket Worldcup 2015

Cricket Worldcup 2015

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کا دو سالہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ میگا ایونٹ مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہو گا۔

نیوزی لینڈ کے شہر کوئنز ٹاؤن میں مشترکہ ممالک کے وزرائے اعظم آسٹریلیا کی جولیا گیرالڈ اور نیوزی لینڈ کے جون کی نے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز کیا۔ کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کی ٹرافی کے ہمراہ دونوں ممالک کے وزیر اعظم کا فوٹو سیشن کیا گیا۔

میگا ایونٹ کا آفیشل لوگو کی رونمائی اپریل دوہزارگیارہ میں ہو چکی ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دوسری مرتبہ مشترکہ میزبان ملک کے فرائض انجام دینگے۔ انیس سو بانوے کرکٹ ورلڈ کپ جو کہ پاکستان نے جیتا تھا دونوں ملکوں نے میزبانی کی تھی۔