موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیزاس وقت مختلف بحرانوں میں گھیراہواہے : طاہر طارق رحمانی

کنجاہ( جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کنجاہ کے سینئرراہنماطاہرطارق رحمانی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیزاس وقت مختلف بحرانوں میں گھیراہواہے۔روٹی کپڑااورمکان کانعرہ لگانے والوں نے عوام کاجینامحال کردیاہے۔اوروہ دووقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبورہیں۔

عوام کے خون پسینے کی کمائی کاپیسہ کمیشن حاصل کرنے کے لئے بے دردی سے خرچ کررہے ہیں۔عوام باشعورہیں اوروہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے ووٹوں سے اسمبلیوں تک پہنچنے والے نمائندے جوپانچ سال تک روپوش رہے ہیں۔

وہ عوام کے کبھی خیروخواہ نہیں ہوسکتے۔عوام کے ساتھ دھوکاکرنے والے ایسے نمائندوں کوعوام ووٹ کی طاقت سے مستردکردیں گے۔ملک پاکستان کواس وقت عمران خان جیسے لیڈرکی اشدضرورت ہے۔وہ وہی ملک پاکستان کوموجودہ بحرانوں سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کرسکتے ہیں۔