رواں برس پاکستان سمیت ایشیا کی اقتصادی ترقی کی رفتار متاثر ہو گی

This year

This year

کراچی (جیوڈیسک) رواں سال کے دوران پاکستان سمیت اور جنوبی ایشیا کی اقتصادی ترقی کی رفتار متاثر ہو گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کم رہے گی۔

پاکستان کے علاوہ افغانستان، نیپال اور بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی بھی متاثر ہو گی۔اس سال جنوبی ایشیائی خطے میں معاشی ترقی کی شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد کے قریب رہے گی جبکہ دو ہزار چودہ کے دوران یہ چھ فیصد تک پہنچ جائے گی۔