چیمپئینز ٹرافی: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلا وارم اپ میچ کل کھیلا جائیگا

Cympyynz Trophy

Cympyynz Trophy

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے وارم اپ میچز کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز چھ جون سے انگلینڈ میں ہورہا ہے۔ ایونٹ کے وارم میچ کل سے شروع ہوں گے۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ سری لنکا کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گا۔

چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں کے لئے پاکستان نے اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف بھی دو دو میچز کی سیریز کھیلیں اور کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز بہت اہم ہیں۔ ان کی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میںاترے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، شائقین کو دلچسپ اور کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، اچھی کارکرگی پیش کرکے شائقین کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز بھی پاکستان کے خلاف کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔