داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی ضرورت ہے : جان کیری

John Kerry

John Kerry

نیویارک (جیوڈیسک) جان کیری نے یہ اپیل ایسے وقت پر کی ہے جب نیٹو ممالک کے رہنما ویلز میں اگلے ہفتے اکٹھے ہو رہے ہیں۔جان کیری کا کہنا ہے۔

کہ اس حوالے سے امریکی قیادت میں ایک وسیع ترعالمی اتحاد، امکانی اتحادیوں اور مدد فراہم کرنے والوں کی فہرست بنانے کی ضرورت ہے۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نیٹو اجلاس کے موقع پر غیر رسمی طور پر اپنے روایتی اتحادی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

قبل ازیں امریکی صدر اوباما بھی کہہ چکے ہیں کہ داعش کو شکست دینے کی خاطر جامع منصوبہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جان کیری نے مزید کہا کہ ہم داعش کے کینسر کو پھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔

دنیا کو اس کے خلاف اٹھنا ہو گا ۔صدر اوباما داعش سے نمٹنے کیلئے ستمبر میں سلامتی کونسل کی سربراہی کانفرنس میں ایک منصوبہ پیش کریں گے۔