داعش پر عراقی فورسز کیخلاف کلورین گیس استعمال کرنے کے الزام کا جائزہ لے رہے ہیں : کیری

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ ان رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔ جن میں کہا گیا کہ داعش عراقی فورسز کیخلاف کلورین گیس استعمال کر رہی ہے۔

کیری نے کہا کہ اس بارے میں میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات انتہائی سنگین ہیں ہمیں اس معاملے میں مزید معلومات درکار ہیں۔