ایک درویش مشیر کا خطاب

Labor Pakistan

Labor Pakistan

میں مزدور کا بیٹا ہوں اور مزدور کے اندر پائے جانے والے کرب کو اچھی طرح محسوس کرتا ہوں۔ یہ بھی جانتا ہوں کہ محرومیاں مایوسیوں کو جنم دیتی ہیں اور مایوسیاں آخر کار انقلاب کے راستے وا کرتی ہیں۔بلاشبہ اس ملک میں جاگیرداروں کا تسلط ہے۔ جاگیردار ہی نہیں سرمایہ دار بھی مزدوروں کا استحصال کرتے چلے آرہے ہیں۔مجھے خبر ہے کہ کوٹ رادھا کشن کے مزدور کن مسائل و مشکلات کا شکار چلے آرہے ہیں اور کون ہیں جو ان کے دکھوں اور غموں کا مداوا کرنے کی بجائے انہیں محرومیوں اور مایوسیوں کی متعفن دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔

سیاسی کارکنوں سے کس طرح کا ناروا سلوک کیا جارہا ہے اور انہیں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔یہی ہمارا سرمایہ خاص ہیںہم ان سے برا سلوک کر کے اپنے ہی پائوں پر کلہاڑی نہیں مار سکتے۔میں نے مزدوروں اور سیاسی کارکنوں کے دکھ درد کو سینے میں چھپا ہی نہیں رکھا بلکہ ان کے مثبت مداوے کا منصوبہ بھی بنا لیا ہے۔وقت قریب ہے کہ ہم اپنے حقیقی دوستوں کی سیاسی و سماجی قوت سے علاقہ کی کایا پلٹ دیں گے۔ اپنے قائد پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی قیادت میں انقلابی منصوبوں کے ذریعے ضلع قصور کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کو ممکن بنا دیں گے۔

مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ کوٹ رادھا کشن کے عوام باوجود اس کے کہ مسلم لیگ کے راہنمائوں نے اپنے حلقہ کے عوام کو کس قدر محرومیاں دی ہیں پھر بھی وہ پاکستان مسلم لیگ کے ووٹر سپورٹر ہیں۔ میں آج آپ کو خوشخبری سناتا ہوں کہ آئندہ اس حلقہ کو ن لیگ کے ا یسے نمائندوں کو ٹکٹ دے گی جو حقیقی معنوں میں عوام کیخادم ہوں اور ن لیگ کے ایجنڈے کو کامیابی سے مکمل کر کے ہمارے قائد کا قد بڑھا سکیں۔

Khadim Hussain

Khadim Hussain

ان الفاظ کا اظہار لائیوسٹاک کے مشیر ملک خادم حسین قصوری نے ہفت روزہ ”قانون شکن” کے تحت مقامی میرج ہال قصر انور میں ہونے والے سیمینار ”ووٹ کی اہمیت” اور غضنفربھلر میموریل فٹ بال میچ میں اول آنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کوٹ رادھا کشن میں جوہر قابل کی کمی نہیں ہے مگر افسوس کہ ان کی سرپرستی کرنے والی کوئی حقیقی سیاسی و سماجی شخصیت نہیں ہے ۔ متعدد شخصیات اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے ن لیگ کا نام استعمال کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوٹ رادھا کشن کے عوام نے انہیں بے حد احترام دیا ہے۔اور عوامی استقبال نے مجھ کوبے حد متاثر کیا ہے۔

میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کو مثالی احترام دوں گا۔آپ کے مسائل و مشکلات کے مداوے کیلیے جامع اور ہمہ گیر منصوبہ بندی کروں گا۔آپ دعا کریں کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف کو اللہ تبارک تعالیٰ ملک عزیز کی قیادت کرنے کا موقع عطا فرمائے۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ پاکستان میں مسلم لیگ ہی ایک ایسی جماعت ہے جو عوام کو غربت کی دلدل سے نکال سکتی ہے اور پاکستان کو عظیم ریاست بنا سکتی ہے۔ بلاشبہ پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہے یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی۔انشاء اللہ ہماری جماعت ہی آخرکار قائداعظم محمد علی جناح کے تصورات کو حقیقی معنی پہنائے گی۔

میں ملک خادم حسین قصوری کو ایک مدت سے جانتا ہوں وہ ایک بے لوث سماجی و سیاسی شخصیت ہیں انہوں نے نہ صرف اپنا نام کمایا ہے بلکہ اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ کو قصور میں متعارف کروانے میں انقلابی جدوجہد کی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے درویش غلام حیدر وائیں(مرحوم) کے بعد درویش خادم حسین قصوری کو ان کی سیاسی و سماجی کاوشوں اور خلوص کے عوض اعلیٰ عہدوں سے نوازا۔گو انہوں نے کوئی احسان نہیں کیا بلکہ انصاف کیا ہے۔صحافتی حلقے جانتے ہیں۔

Pakistan

Pakistan

کہ میں کبھی کسی سیاستدان کی یونہی تعریف نہیںکرتا میرا قلم سچ لکھنا جانتا ہے۔اور کسی قسم کی کاسہ لیسی کئے جانے کی ہمت ہی نہیں دیتا۔ ہماری دعا ہے کہ رب جلیل خادم حسین قصوری کی عمر دراز فرمائے اور انہیں ہمت وتوفیق دے کہ کہ وہ ضلع قصور کے غریب مزدوروں ، کسانوں اور نوجوانوں میں پائی جانے والی محرومیوں اور مایوسیوں سے نجات دلانے میں کامیاب و کامران ہوں۔
تحریر : مقصود انجم کمبوہ
03454541751