بیٹی کے کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم قرنطینہ چلے گئے

Naphtali Bennett

Naphtali Bennett

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) یروشلم پوسٹ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اپنی بیٹی کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

اخبار کا کہنا تھا کہ بینیٹ نے گولان کی پہاڑیوں میں کابینہ کے اجلاس سے قبل کرونا ٹیسٹ کرایا اور ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے تاہم وہ اس کے باوجود اپنی بیٹی کے متاثر ہونے کی خبر کے بعد قرنطینہ میں چلےگئے ہیں۔

اربوں لوگوں نے ہفتے کو کرونا کے سائےمیں کرسمس منایا۔ کرونا کی وجہ سے کرسمس کی تقریبات دوسرے سال بھی متاچر ہوئی ہیں۔ حال ہی میں کرونا کی ایک نئی شکل ’اومی کرون‘ کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات میں خلل پڑا ہے۔

کرسمس کی تعطیلات کے اختتام ہفتہ کے دوران دنیا بھر میں 7000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور ہزاروں دیگر کو ملتوی کر دیا گیا۔ ویب سائٹ “FlightAware” کے مطابق اومی کرون کے مزید پھیلنے کے خطرے کے پیش مزید پروازیں منسوخ کی جاسکتی ہیں۔ یہ پروازیں ایک ایسے وقت میں منسوخ کی گئی ہیں جب دنیا کرونا کی نئی تبدیل شدہ شکل اومی کرون سے لڑ رہی ہے۔

تہواروں کے موسم اور دنیا کے تمام حصوں میں کرونا وائرس کے تبدیل شدہ Omicron کے پھیلاؤ کے ساتھ عالمی ادارہ صحت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کرونا اور اس کی مختلف اقسام کی روک تھام کے لیے ایک انتہائی اہم عنصر پر یعنی صفائی اور وینٹی لیشن پر عمل کیا جائے۔