یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ آج منایا جائیگا، موبائل سروس بند رہے گی

Day of martyrdom of Ali Karam

Day of martyrdom of Ali Karam

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں،مختلف شہروں میں موبائل فون سروس صبح چار بجے سے رات آٹھ بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر آج ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

امام بارگاہوں میں خصوصی مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔ مساجد میں بھی حضرت علی کی حیات مبارکہ اور ان کی بہادری کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا جائے گا۔یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر مختلف شہروں میں جلوس بھی نکالے جائیں گے۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور سمیت مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔سکیورٹی اداروں کی جانب سے موبائل فون کمپنیوں کو سروس بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔