محکمہ صحت کا جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Medicine

Medicine

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ صحت نے جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف ڈرگ انسپکٹر یونس خٹک کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم قائم کردی گئی جو جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ دواؤں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

قائم کردہ کمیٹی کیمپین کے ہر 15 دن بعد جائزہ رپورٹ اعلی حکام کو پیش کرے گی، خصوصی کیمپین کے دوران ادویہ ساز فیکٹریوں اور مارکیٹوں کی چیکنگ کی جائے گی۔