معذور افراد کے کوٹے میں اضافے کے ساتھ ساتھ وظیفہ بھی دیا جائے۔ عقیل خان کالمسٹ

 Aqeel Khan Columnist

Aqeel Khan Columnist

لاہور (پریس ریلیز) انجمن بحالی معذوراں کے زیر اہتمام ضلع اوکاڑہ میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے بانی عقیل خان اور کالمسٹ قاسم علی نے کی۔ واک پریس کلب اوکاڑہ سے شروع ہوئی اور ٹی ایم اے ہاؤس پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

معذوروں افراد نے اپنے حق کے لیے پلے کارڈاور بینز اٹھار کھے تھے۔ بعد ازاں ٹی ایم ہاؤس میں سیمینار ہوا۔ سیمینار سے بانی کالمسٹ کونسل آف پاکستان عقیل خان کالمسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان ترقی پذیر ممالک ہے ۔یہاں تو معذور بچے بنیادی حقوق تک سے محروم ہیں۔ ہمارے معاشرے میں معذور کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

بہت سی این جی او آج کے دن معذور افراد کے لیے تقریباتو سیمینارز منعقد کریں گی بڑی بڑی باتیں ہوں گی یہ تقریبات بڑے بڑے ہوٹلز میں ہوں گی وہاں شہر کے معزز بلاے جائیں گے وہاں پرکھانا ہو گا اور معذوروں کے حق میں باتیں ہوں گی تقریبات کا اختتام ہو گا۔

معذور جیسی زندگی گزار رہے ہیں ویسی ہی گزارتے رہیں گے۔انہوں نے کہا اسلامی تعلیمات کے مطابق کسی معذور کا مذاق نہ اڑایا جائے۔خلیفہ ولید بن عبد المالک وہ پہلے خلیفہ ہیں جنہوں نے معذوروں کو وظیفے دینے شروع کیے ۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ معذوروں کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے اور جو انتہائی معذورو ہیں ان کے لیے سپیشل وظیفہ مقرر کیا جائے۔