امتیاز شیخ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور امیر بھٹو ایڈوائزر مقرر

Imtiaz Shaikh

Imtiaz Shaikh

اسلام آباد (جیوڈیسک) فنکشل لیگ کے مرکزی رہنما امتیاز شیخ کو وزیر اعظم کا اسپیشل اسسٹنٹ اور امیر بخش بھٹو کو ایڈوائزر مقرر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے امتیاز شیخ کو وزیر اعظم نواز شریف کا اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ امتیاز شیخ کاعہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ امیر بخش بھٹو کو وزیر اعظم کا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے اور انکا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔