برطرف لا افسروں کے واجبات عید سے قبل ادا کرنے کا حکم

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہورہائی کورٹ نے پنجاب کے برطرف لا افسروں کے واجبات کی عید سے قبل ادائیگی کاحکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں برطرف لا افسروں کے واجبات کی ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے حکم دیا کہ برطرف لا افسروں کو عید سے قبل واجبات اداکئے جائیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے،واضح رہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے نگران دورِ حکومت میں بھرتی ہونے والے 20 سے زیادہ لا افسروں کو برطرف کر دیا تھا۔