ضلع بھمبرکے صدر بشارت رضا کی صدارت میں قائد عوام پہلے منتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا اہتمام کیا گیا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) PSF ضلع بھمبرکے صدر بشارت رضا کی صدارت میں قائد عوام پہلے منتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب سے PSFکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار ببرک شریف نے کہاکہ قائد عوام نے ایک ظالم ،جابر ،ڈکٹیٹر ضیاء الحق کیخلاف عوامی حقوق کی بات کی جسکی پاداش میں ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے قائد عوام کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا جس کو قائد عوام نے خوشی سے قبول کر لیا۔

قائدعوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے عوامی حقوق کی جنگ لڑی تقریب سے دیگر مقررین PSFضلع بھمبرکے صدر بشارت رضا ،PSFمظفرآباد کے صدر سید علی رضا ،ممبران سینٹرل کمیٹی ماجد اقبال چوہدری،عمر ریاض ساگر ،راجہ عاطف مجید ،چوہدری آصف طاہر ،فہد نذیر ،الطاف بشارت ،حسنین خان ،فیصل چوہدری ،شوکت اقبال و دیگر مقررین نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973کا متفقہ آئین دیا ہندوستان سے 90ہزار جنگی قیدیوں کو آزادکروایاکشمیر کی آذادی کیلئے ایک ہزار سال تک لڑنے کا اعلان کیا۔

پاکستان کے محنت کش ،کسان ،مزدور ،طلباء ،ہاریوںکے حقوق کی بات کی اس پاداش میں قائد عوام کے پورے خاندان نے پاکستانی عوام ،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے پر عوامی حقوق پر کمپرومائز نہیں کیا علی رضا نے کہاکہ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔