اضلاع کی خبریں 24.05.2013

توانائی بحران کے خاتمے کیلئے چین کی پیشکش سے فائدہ اٹھا ناچاہئے۔مفتی لیاقت علی رضوی

راولپنڈی،اسلام آباد( جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے چین کی پیشکش سے فائدہ اٹھا ناچاہئے۔برادر ہمسایہ ملک ہر مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑارہا ہے۔چین کے ساتھ سٹریجک تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے ان کی معاشی ترقی کے تجربات سے فائدہ اٹھا نا ہوگا۔وطن عزیز اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے نگران دور حکومت میں من پسند افراد کونوازنے کے لئے تقرریوں وتبادلوں کو معطل کرنا خوش آئند ہے۔ہر دور میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اقرباء پروری کو فروغ دیا گیا۔اہم عہدوں پر نااہل لوگوں کو تعینات کرکے اداروں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیاگیا۔پی آئی اے،ریلوے،حج منسٹری،اسٹیل مل اس کی زندہ مثالیں ہیں۔نگران حکومت نے شفاف اور منصفانہ انتخابات تو نہ کروائے مگر ہر وہ کام کیا جو اس کے ذمہ نہ تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن)اور دیگر جماعتوںکوعوام نے اس لئے مینڈیٹ دیا ہے کیونکہ عوام لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری اوربدامنی سے نجات چاہتے ہیں۔نئی حکومت کو عوامی توقعات پر پورا اترنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد امین ملک نے نو از زرداری ملا قا ت کو مفا ہمت کے نام پر نو را کشی مک مکا اور با ریوں کی سیا ست کا نقطہ آغا ز قر ار دیا ہے
راولپنڈی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر راہنما اور ممتا ز سیاسی وسماجی شخصیت محمد امین ملک نے نو از زرداری ملا قا ت کو مفا ہمت کے نام پر نو را کشی مک مکا اور با ریوں کی سیا ست کا نقطہ آغا ز قر ار دیا ہے دھا ندلی کے خلا ف 24مئی کو ملک گیر احتجا ج ہو گا سر کا ری نوٹیفکیشن میں پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں کا اعلان نہ کرنا عوام کے انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کے متر ادف ہے الیکشن کمیشن کے اربا ب مر کز میں ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد اپنی اپنی نوکر یاں بچانے کی فکر میں ہیں اس لئے غیر جانبد اری لعبا دہ اتا ر پھینکا ہے اپنے بیا ن میں محمد امین ملک نے کہاکہ دھا ندلی پر خاموش نہیں رہیں گے مستقبل عمران خان کا ہے ہم آنے والے دنوں میں اپنے عمل سے یہ ثابت کریں گے کہ اب بد عنوان اور نا اہل لو گوں کی اس ملک میں کو ئی گنجائش نہیںہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان کارکن جھر لو کے ذریعے بر سر اقتدا ر آنے والی حکومت کو مسلط نہیں ہو نے دینگے:محمد اقبال سبحانی
راولپنڈی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال سبحانی نے کہاکہ نوجوان کارکن جھر لو کے ذریعے بر سر اقتدا ر آنے والی حکومت کو مسلط نہیں ہو نے دینگے پی ٹی آئی کا مینڈ یٹ راتوں رات چر ا لیا گیا ہے مسلم لیگ (ن) اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھا ندلیوں کے تمام تر ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اپنے بیان میں محمد اقبال سبھانی نے کہاکہ نئے پاکستان کی جدوجہد کاآغاز ہو چکا ہے تحریک انصاف کی جدوجہد کا راستہ روکنے کی ہر یزیدی سازشی ناکام بنا دینگے اپنی جیتی ہو ئی نشتوں کیلئے قا نونی اور جمہوری جنگ جا ری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شجاعت حسین، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا صحافی ذوالفقار راحت کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مسلم لیگی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی اور ممبر پنجاب اسمبلی مونس الٰہی نے صحافی ذوالفقار راحت کی والدہ کی وفات پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی رہنمائوں رہنمائوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کو ایل ڈی اے پلازہ آتش زدگی کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی
لاہو(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کو ایل ڈی اے پلازہ میں پیش آنے والے آتش زدگی کے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ کو انکوائری رپورٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے پیش کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے پلازہ میں آتش زدگی کے افسوسناک واقعہ میں مجرمانہ غفلت کا تعین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کرے گی جس کے بعد محکمانہ اور مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی متعلقہ ادارے کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے شہر کی تمام بڑی عمارتوں کامکمل سروے کیاجائے اور ایل ڈی اے اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اپنی اپنی حدود میں بڑی عمارات میں فائر فائٹنگ کے آلات کی موجودگی ، ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی اخراج کے راستوں، بجلی کی تاروں کی انسپکشن اور دیگر حفاظتی و احتیاطی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کریں۔نگران وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122کی استعداد کار میں اضافے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔وہ آج یہاں ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری ہائوسنگ،پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ایل ڈی اے پلازہ میں آتش زدگی کے واقعہ کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش کی۔انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ عمارت کی مخدوش صورتحال کے باعث ایل ڈی اے پلازہ کی ساتویں، آٹھویں اور نویں منزل مسمار کردی جائے۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آتش زدگی کے بعدریسکیو آپریشن کے دوران مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطے کا فقدان تھا۔آگ لگنے کی وجوہات بجلی کی پرانی تاریں اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال نہ ہونا ہے۔پلازے کی چھت پر نصب ٹاورز کے باعث ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ پیش آئی۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ایل ڈی اے پلازہ میں احتیاطی اقدامات تسلی بخش نہیں تھے۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ عمارت میںپھنسے افراد کو نکالنے کے لئے ایمرجنسی اخراج کا کوئی بندوبست نہیںتھا۔ کمیٹی نے مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے موجود قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی بھی سفارش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی خارجہ پالیسی میں چین کے ساتھ تعلقات بنیادی اہمیت کے حامل ہونگے :چوہدری عبدالغفور
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی آئندہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں چین کے ساتھ تعلقات بنیادی اہمیت کے حامل ہونگے چین ہمیشہ کی طرح آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہماری اور چین کی دوستی دونوں ملکوں میں حکومتوں کی تبدیلی سے بے نیاز اور ماورا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکے اور موٹر وے اور میٹرو کی تعمیراس امر کا ثبوت ہے کہ ہم وقت کے چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں۔ ہماری حکومت نے پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فیسٹیول منعقد کیا جس میں 30 لاکھ نوجوانوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاک چین دوستی کو بڑی اہمیت دی ہے:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاک چین دوستی کو بڑی اہمیت دی ہے ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کو ایک رشتے میں باندھا اور بے نظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے اس رشتے کو مذید مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری نے نو مرتبہ چین کا دورہ کیا تاکہ دونوں ممالک میں معاشی ترقی کے لئے کام کیا جا سکے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کا یہ سیاسی تعلق ہمیشہ برقرار رہے گا اور امید ہے کہ نو منتخب حکومت بھی دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں اور وفود کے تبادلوں کو مذید بڑھائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق باجوہ کو دیکھ کر سیکرٹری خزانہ کے بارے میں میرا تاثر بدل گیا ہے ، نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے پنجاب کی نگران کابینہ کے الوداعی اجلاس میں صوبائی سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کی شاندار خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ طارق باجوہ کے انتہائی مثبت رویے کو دیکھ کر میرا سیکرٹری خزانہ کے بارے میں تاثر بدل گیا ہے ـطارق باجوہ نے ہر اس مرحلے اور اقدام پر بھر پور تعاون کیا جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچتا ہوـانہوں نے کہا کہ صوبائی سیکرٹری خزانہ درد دل رکھنے والے انسا ن ہیں اور سوشل سیکٹر کے پروگراموں میں ان کا تعاون لائق تحسین رہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کی نگران کابینہ کا الوداعی اجلاس ، نجم سیٹھی کی خدمات پر کابینہ کا خراج تحسین
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب کی نگران کابینہ کا الوداعی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صوبائی وزرائ، ایڈوائزر برائے ٹیکسیشن، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور سیکرٹریز نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران گندم کی خریداری مہم ،خسرہ ، پولیو اور ڈینگی سے بچائو کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔کابینہ کے اجلاس کے دوران عام انتخابات اور سوشل سیکٹر کے حوالے سے کئے گئے نگران حکومت کے اقدامات کو سراہا گیاـکابینہ نے وزیراعلی نجم سیٹھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاـوزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی نگران حکومت نے انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لئے موثر انتظامات کئے ـعوام کو حق رائے دہی کے آزادانہ اور بلا خوف و خطر استعمال کے لئے پرامن ماحول فراہم کیاـغیر ملکی مبصرین اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے نگران پنجاب حکومت کے عام انتخابات کے حوالے سے اقدامات کو سراہا ہےـانہوںنے کہاکہ نگران پنجاب حکومت نے مینڈیٹ کے مطابق قومی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھایا ـتمام صوبائی وزرائ، سیکرٹری صاحبان اور دیگر متعلقہ حکام کی انتھک محنت کی بدولت انتخابی عمل خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچاـانتخابات کے پر امن ماحول میں انعقاد کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ طارق پرویز ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہوم اور انسپکٹر جنرل پولیس کی کاوشیں لائق تحسین ہیںـ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ نے عام آدمی کی بھلائی کے لئے اٹھائے گئے ہر قدم میں تعاون کیا جس پر ان کا خصوصی طو رپر شکر گزار ہوںـوزیراعلیٰ نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ یقینی بنانے کے لئے گندم خریداری مہم کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے اور گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیںـانہوںنے کہاکہ انتخابی عمل کے باوجود محکمہ خوراک کی شاندار کاوشوں کی بدولت اب تک 29لاکھ ٹن سے زائد گندم کاشتکاروں سے خریدی جا چکی ہےـانہوںنے کہاکہ صوبائی وزیرخوراک ، سیکرٹری خوراک اور ا ن کی پوری ٹیم کو گندم کی خریداری مہم کامیابی سے آگے بڑھانے پر مبارکباد دیتا ہوںـانہوںنے کہا کہ ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور کسی بھی ممکنہ ڈینگی کی وباء سے نمٹنے کے لئے موثر انتظامات کئے گئے ہیںـوزیراعلی نے ہدایت کی کہ قوم کے نونہالو ںکو خسرہ سے بچانے کے لئے محکمہ صحت اپنا متحرک کردار جاری رکھےـانہوںنے کہاکہ نگران حکومت نے اپنی قومی ذمہ داری ایمانداری، محنت اور دیانتداری سے سرانجام دی ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ ہماری نگران حکومت کا کوئی کرپشن یا کوئی اور سکینڈل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کوئی ہم پر انگلی اٹھا سکا ہےـسیکرٹری خوراک نے گندم خریداری مہم پر پیشرفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک21روزہ مہم میں کاشتکاروں سے 29لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدی جا چکی ہےـ84فیصد باردانہ تقسیم کیا جا چکاہےـ گندم کی خریداری مہم کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ کمیٹیاں کام کر رہی ہیںـصوبائی وزیر خوراک ، میں اور محکمہ خوراک کے متعلقہ حکام گندم خریداری مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تمام ا ضلاع میں خریداری مراکز کے مسلسل دورے کر رہے ہیںـسیکرٹری صحت نے خسرہ ، پولیو اور ڈینگی سے بچائو کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیـانہوںنے بتایا کہ خسرہ سے بچائو کے لئے 29اپریل سے 7مئی تک خصوصی مہم چلائی گئی،1125ٹیموں نے لاکھوں بچوں کو عالمی ادارہ صحت کی منظور کردہ اعلیٰ معیار کی خسرہ سے بچائو کی ویکسین دی ـیونیسف اور عالمی ادارہ صحت سے مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا گیا ہے ـ6سے 10سال کی عمر کے 30لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچائو کی ویکسینشن دینے کاایک اور پروگرام بنایا گیاہےـپہلے مرحلے میں 11اضلاع کے بچوں کو 24جون تا 4جولائی تک ویکسینیشن دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں ماہ ستمبر کے دوران باقی ماندہ اضلاع کے بچوں کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا جائے گاـانہوںنے بتایا کہ بچوں کو پولیو کی بیماری سے محفوظ بنا نے کے لئے بھی پولیو ویکسینیشن کے پروگرام کامیابی سے مکمل کئے گئے ہیںـانہوںنے بتایا کہ ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور اس سال ڈینگی کا کوئی خطرہ نہیں ہےـسیمینارز ، میڈیا اور دیگر پروگراموں کے ذریعے عوام کو ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے لئے بھر پور آگاہی مہم چلائی گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کو ایل ڈی اے پلازہ آتش زدگی کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کو ایل ڈی اے پلازہ میں پیش آنے والے آتش زدگی کے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ کو انکوائری رپورٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے پیش کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے پلازہ میں آتش زدگی کے افسوسناک واقعہ میں مجرمانہ غفلت کا تعین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کرے گی جس کے بعد محکمانہ اور مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی متعلقہ ادارے کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے شہر کی تمام بڑی عمارتوں کامکمل سروے کیاجائے اور ایل ڈی اے اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اپنی اپنی حدود میں بڑی عمارات میں فائر فائٹنگ کے آلات کی موجودگی ، ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی اخراج کے راستوں، بجلی کی تاروں کی انسپکشن اور دیگر حفاظتی و احتیاطی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کریں۔نگران وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122کی استعداد کار میں اضافے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔وہ آج یہاں ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری ہائوسنگ،پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ایل ڈی اے پلازہ میں آتش زدگی کے واقعہ کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش کی۔انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ عمارت کی مخدوش صورتحال کے باعث ایل ڈی اے پلازہ کی ساتویں، آٹھویں اور نویں منزل مسمار کردی جائے۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آتش زدگی کے بعدریسکیو آپریشن کے دوران مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطے کا فقدان تھا۔آگ لگنے کی وجوہات بجلی کی پرانی تاریں اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال نہ ہونا ہے۔پلازے کی چھت پر نصب ٹاورز کے باعث ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ پیش آئی۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ایل ڈی اے پلازہ میں احتیاطی اقدامات تسلی بخش نہیں تھے۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ عمارت میںپھنسے افراد کو نکالنے کے لئے ایمرج