ڈنگہ کی خبریں 01.05.2013

ڈنگہ : حلقہ 106 بالخصوص اہلیان لالہ موسیٰ سمیت عوام نے ہمیں دی ہے اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 مسلم لیگ چوہدری جعفر اقبال نے لالہ موسیٰ میں اپنی حمائت میں منعقدہ ایک عظیم الشان اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جومحبت اہلیان حلقہ این اے 106 بالخصوص اہلیان لالہ موسیٰ سمیت عوام نے ہمیں دی ہے وہ ناقابل فراموش ہے جس طرح رات گئے تک کارنر میٹنگز میں لوگ والہانہ محبت کے ساتھ ہمارے منتظر رہتے ہیں کامیاب ہوکر ان کی محبتوں کا قرض این اے 106 میں ترقیاتی کاموں کی ایک نئی تاریخ رقم کرکے اتاروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 سال عوام کو لوٹنے والے اب وقتی طور پر ترقیاتی کام شروع کروا کر اکثر جگہوں پر ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ وہ لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہین ۔ مگر عوام اب با شعور ہو چکی ہے ۔ اور ایسے لوگوں کی چالوں میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر میاں نوا ز شریف پر ہی اعتماد کر کے لوگ بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے بھی ن لیگ کی مثالی کارکردگی ہے دانش سکول سسٹم سے غریب بچوں کو VIP طریقہ سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دور حکومت میں ہمارے ضلع میں بھی انشاء اللہ دانش سکول بنے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ڈینگی کا خاتمہ کرکے ثابت کر دیا کہ کسی بھی مصیبت کا ہم مقابلہ اچھی طرح کر سکتے ہیں ۔ کل کے کالالہ موسیٰ میں ہونے والے جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور حلقہ کے باشعور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر کل کے جلسہ کی شکل میں مسلم لیگ ن کے روشن مستقبل کی عکاسی کرے گا۔مسلم لیگ ن کے صدر سابق خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی لالہ موسیٰ آمد کے موقع پر حلقہ کے عوام ان کا تاریخی استقبال کریں گے ۔اور 11 مئی کے الیکشن میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں شاندارکامیابی حاصل کرکے ملک کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔اور ایک روشن ترقی یافتہ اور پر امن پاکستان کے قیام کا میاں نواز شریف کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع میکن شریف کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات چوہدری جعفر اقبال کی حمایت کر دی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) موضع میکن شریف کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات محمد زبیر بٹ ، شکیل احمد ڈار، محمد اعظم بٹ ، محمد آصف ڈار ، ظہیر انجم بٹ ، شہزاد بٹ ، راحیل شہزاد بٹ ، محمد اسلم بٹ عرف پپنی کی بھر پور کاوشوں اور کوششوں سے عمران بٹ باشنہ ، خالد جاوید بٹ ، غلام ربانی بٹ طلہ ، چوہدری کرامت عاکیہ، شفیع بٹ ، چوہدری امانت ، چوہدری لیاقت ، افتخار بٹ ، چوہدری عاصم بٹ عاکیہ ، محمد رفیق کھٹانہ ، محمد انور بٹ ، غلام مرتضی بٹ ، شفقت بٹ نے اپنی برادری ، دھڑوں اور دوست احباب سمیت پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال امیدوار حلقہ این اے 106 اور چوہدری اشرف دیونہ پاکستان مسلم لیگ ن امیدوار حلقہ پی پی112کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ انشاء اللہ این اے 106 اور پی پی 112سے شیر کے نشان کے امیدواران ہی کامیاب ہونگے اور اُن کی کامیابی کے لیے کسی قسم کی کوئی کسر نہیں رہنے دیں گے ، میکن شریف کی مختلف شخصیات نے چوہدری جعفر اقبال کو اپنے لیے ایک مسیحا سمجھتے ہوئے اُن سے مسائل پیش کیے اورمطالبہ کیا کہ کامیاب ہو کر آپ ہمیں سوئی گیس فراہم کریں ، امجد بٹ ، محمد یونس بٹ اور اُن کی برادری کے سرکردہ افراد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کائرہ برادران نے ہمیشہ کی طرح اب کی بار بھی صرف اقتدار کے نشہ میں رہے مگر میکن شریف کے باسیوں سے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ اب سادات برادری اور کائرہ برادری کی نہیں چلے گی ، اب عوام جان چکے ہیں اور انشاء اللہ شیر کے نشان پر مہر لگا کر ملک پاکستان کو نواز شریف کی قیادت میں اور چوہدری جعفر اقبال کے سنگ ہی بحرانوں سے نکالیں گے۔ اِس موقع پر چوہدری جعفر اقبال ، چوہدری شفقت دیونہ ، محمد یونس ، محمد اسلم بٹ ، محمد زبیر بٹ ، شکیل احمد ڈار ،ڈاکٹر محمد آصف ، محمد شفیع نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کی ممتا زسماجی و سیاسی شخصیت محمد صفدر کباڑیا نے اپنے چالیس ساتھیوں سمیت آزاد امیدوار حلقہ این اے 106 سید نور الحسن شاہ کی بھرپور حمائت کا اعلان کردیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ کی ممتا زسماجی و سیاسی شخصیت محمد صفدر کباڑیا نے اپنے چالیس ساتھیوں سمیت آزاد امیدوار حلقہ این اے 106 سید نور الحسن شاہ کی بھرپور حمائت کا اعلان کردیا۔محمد صفدر کباڑیا نے گذشتہ روز سید فیض الحسن شاہ آف کلیوال سیداں سے ایک خصوصی ملاقات اپنے وفد کے ہمراہ کی اور اس ملاقات کے بعد انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت سید نورالحسن شاہ کی بھرپور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں ان کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس ملاقات کے دوران سید فیض الحسن شاہ کے ہمراہ چوہدری آفتا ب احمد ،سید طاہر عباس ،چوہدری الیاس مطہری،چوہدری صداقت حسین ،چوہدری اصغر علی ،پیر آفتاب شاہ،شاہد عباسی،انجینئر آصف مجید،رانا صاحب نوازسمیت نور شاہ لورز گروپ اور سید منظور شاہ لورز گروپ کے ممبران بھی شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع دالی بانٹھ میں اہم شخصیات نے چوہدری جعفر اقبال کی حمایت کر دی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)موضع دالی بانٹھ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال کی حمائت میںعلاقہ کی ممتاز سماجی شخصیات چوہدری آفتاب احمد ،چوہدری ریاض ،چوہدری محمد اکرم سابق کونسلر،چوہدری فاروق احمد کی طرف سے منعقدہ حمائتی اکٹھ عظیم الشان جلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔اس عظیم الشان حمائتی اکٹھ میں چوہدری آفتاب احمد ،چوہدری ریاض ،چوہدری محمد اکرم سابق کونسلر،چوہدری فاروق احمد سمیت درجنوں برادریوں کے سرکردہ رہنماؤں اور علاقہ کی اہم سماجی و شخصیات نے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری جعفر اقبال کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا اعلان حمائت کیا اور آئندہ الیکشن میں ان کو اپنے علاقہ سے شاندار کامیابی دلانے کا عزم کیا۔اس حمائتی اکٹھ میں خالد نمبردار، عاشق انور ،امجد لوہار ،غلام رسول وڑائچ،بشیر نمبردار، ذوالفقار موچی،مختار موچی ،شمریز موچی،محمد بوٹا،لیاقت،ارشد عطا محمد،امجد غلام ،ظفر انور،مصطفےٰ،غلام نبی،اعظم مہر،ریاض،فاروق کونسلر،گلزار شفیع،مختار غلام رسول،صادق رحیم یار،ارشد رحیم،رحمت اللہ ،بابا مولا داد،الطاف ،محمد اسلم ،اللہ دتہ،صادق مغل،مشتاق کونسلر،اشرف حسین احمد،رفیق اخلاص،صدیق اخلاص،سلیم اخلاص،باؤ مظہر سیال،بشیر سیال،ارشد سیال،ظفر وڑائچ ،نواز،رحمت،منظور،آفتاب،امتیاز احمد سمیت ہزاروں افراد نے بھرپورشرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع امرہ خور د کی سادات برادری نے آزاد امیدوار حلقہ این اے 106 سید نورالحسن شاہ کی بھرپور حمائت کا اعلان کردیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)موضع امرہ خور د کی سادات برادری نے آزاد امیدوار حلقہ این اے 106 سید نورالحسن شاہ کی بھرپور حمائت کا اعلان کردیا،گذشتہ روز امرہ کے ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت سید سجا د حسین شاہ آفتا ب کرنسی ایکسچیج والے کے ڈیرے پر ایک عظیم الشان حمائتی اکٹھ کا اہتمام کیا گیا جسمیں علاقہ کی سادات برادریوں سمیت دیگر برادریوں اور سرکردہ رہنماؤں ڈاکٹر محمد صدیق سابق کونسلر،سید نذر حسین شاہ ،سید آصف حسین شاہ ،سید مزمل حسین شاہ،سید ظفر حسین شاہ،سید لال حسین شاہ ،سید انور حسین شاہ سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے آئندہ الیکشن میں سید نورالحسن شاہ کی بھرپور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے ان کو امرہ سمیت علاقہ بھر سے شاندار کامیابی دلانے کا عزم کیا اس عظیم الشان حمائتی اکٹھ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سادات خاندان کی پچاس سالہ خدمت کا یہ ثمر ہے کہ آج آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے باوجود پورے حلقہ این اے 106 میں عوام نے ہمیں بے پناہ محبت اور اعتماد سے نوازا،سید نور الحسن شاہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)آزاد امیدوار حلقہ این اے 106 سید نور الحسن شاہ آف کلیوال نے گذشتہ روز اپنے حمائتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سادات خاندان کی پچاس سالہ خدمت کا یہ ثمر ہے کہ آج آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے باوجود پورے حلقہ این اے 106 میں عوام نے ہمیں بے پناہ محبت اور اعتماد سے نوازا،اور یہی محبتیں سادات خاندان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ ہماری صرف ایک ہی خواہش ہے کہ سادات خاند ان اپنے بزرگوںاور اپنے شہید بھائی سید منظور حسین شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہل حلقہ کی خدمت کرسکیں۔آپکے اعتماد پر پورا اُتر سکیں انشاء اللہ 11 مئی کا دن آپ کیلئے دیانتدار قیادت کی کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس وہ الفاظ ہی نہیںکہ حلقہ نے کی عوام جو ہمیں پذیرائی بخشی ہے اُن کا کس منہ سے شکریہ اداء کرسکوں یہ وعدہ ضرور کرتا ہوں کہ اپنے ہرساتھی کو عزت دیں گے اور ہرمشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ ہونگے یہ بات میں سیاسی نہیں بلکہ دل کی گہر ائی سے کررہا ہوں اور آپ سے دعا کا طالب ہو ں کہ آپ یہ دعا کریں کہ ہم اپنے قول و کرار پر پورا اُتریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : گکھڑ چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمایت میں زبردست اکٹھ علاقہ بھر سے اہم سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) گکھڑ چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمایت میں زبردست اکٹھ علاقہ بھر سے اہم سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق گکھڑ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری دلاور حسین نے مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمایت میں اپنے گائوں گکھڑ میں ایک جلسہ کا اہتمام کیا ۔ چوہدری اعجا زاحمد رنیاں کو ڈنگہ سے سینکڑوں موٹر سائیکل کے جلوس کے ہمراہ گکھڑ جلسہ گاہ میں پہنچے تو منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ۔ گھوڑا ڈانس اور ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ آپ نے جس جوش اور جذبہ سے میرا استقبال کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میں کامیاب ہو گیا ہوں انہوں نے کہا کہ عزت دینے والی اللہ کی ذات ہے لیکن ذلت انسان خود بنا لیتا ہے ۔ میں انشاء اللہ نہ جھکنے والا ہوں اور نہ ہی بکنے والا ہوں اور عوام کی بے لوث خدمت حلقہ اور دوستوں کا تحفظ اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا اور ہر کام دوستوں اور حلقہ کے غیور عوام کی مشاورت سے کرونگا اس موقع پر چودہدری دلاور حسین نے کہا ہے کہ میاں طارق محمود کے ساتھ 25 سال سے تعلق ہے لیکن انہوں نے اپنے کسی بھی ساتھی کے ساتھ وفا نہیں کی انشاء اللہ اپنی پوری توانائی سے چوہدری اعجاز احمد کی الیکشن کمیشن چلائیں گے ۔ اس جلسہ سے حاجی چوہدری عبدالغنی محمد افضل گجر امرہ کلاں ، چوہدری ریاض گجر ، چوہدری اعجاز گجر نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں قاضی عبدالحفیظ نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی کامیابی کے لیے دعا کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گزشتہ 5سال میں قائد اعظم کے پاکستان کے باسی زیر عتاب رہے،ملک بابر حسین صدر پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ ون
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) گزشتہ 5سال میں قائد اعظم کے پاکستان کے باسی زیر عتاب رہے۔ آج نگران اپنی نا اہلیت کے باعث عذاب بن رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بابر حسین اعوان صدر پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ Iنے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب بھی اپنی تقدیر بدلنے پر قادر ہیں ۔ وہ نگرانوں ,الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھنے کی بجائے اپنے ووٹ کو 62اور 63کی چھلنی بنا لیں ۔ برادری ازم ,دھڑا بندی ,تعلقات اور دوستی سے بالاتر ہو کر صرف پاکستان کی خاطر ووٹ ڈالیں ۔ ہماری سوچ نوکریوں ,نالیوں ,تھانہ کچہریوں کی یرغمال بنی ہوئی ہے ۔ اس سے اوپر اٹھ کر اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچیں ۔ اللہ کرے آمدہ انتخابات ملک میں خوش آئند اور مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں ۔ پاکستان تحریک انصاف وہ تبدیلی لائے گی جو ملک اور قوم کو شاہراہ ترقی پر گامزن کر دے گی اور ہم پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اقتدار میں آکر ملک کو 6ماہ میں توانائی کے بحران سے مکمل طور پر نجات دلا دیں گے،چوہدری عبدالستار آف پیر جھنڈ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) جماعت اسلامی پاکستان کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی پی 113چوہدری عبدالستار آف پیر جنڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو 6ماہ میں توانائی کے بحران سے مکمل طور پر نجات دلا دیں گے ۔ قوم نے منتخب کیا تو مگرمچھوں کے پیٹ سے لوٹی ہوئی دولت نکلوائیں گے ۔ 5سال تک عوام کو امریکی غلامی ,مہنگائی ‘ بے روزگاری ,غربت اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھنے والوں کا منشور کرپشن ,لوٹ کھسوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی ۔ انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ایسے لوگوں کو ووٹ دینا ہو گا جن کا ماضی بے داغ ہو،حافظ مصعب لبیب
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) امیر جماعت اسلامی زون پی پی 113حافظ مصعب لبیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لوگوں کو اپنے رویے بدلنا ہوں گے ۔ ایسے لوگوں کو ووٹ دینا ہو گا جن کا ماضی بے داغ ہو ایسے لوگ صرف جماعت اسلامی کے پاس ہیں ۔ انشاء للہ 11مئی ترازو کی جیت کا دن ہے ۔ چوہدری عبدالستار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان میں نفاذ شریعت کے بغیر عوام کے دکھ درد ,دور نہیں ہو سکتے،شہزاد اصغر مغل
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی پی 113چوہدری عبدالستار پیر جنڈ کے میڈیا ایڈوائزر شہزاد اصغر مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کے بغیر عوام کے دکھ درد ,دور نہیں ہو سکتے ۔ عوام پانچ پانچ بار ڈسنے والوں کے جھانسے میں اس مرتبہ نہیں آئیں گے ۔ لوگ ان سیاستدانوں کے ظلم سے تنگ آ چکے ہیں ۔ بھتہ مافیا اور زرداریوں سے نجات ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور شریعت کا نفاذ نہیں ہو گا عوام سکھ کا سانس نہیں لے سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی ,بے روزگاری اور اندھیروں کے حوالے کرنے والے ایک بار پھر بلند و بانگ اور خوش نما دعوؤں کے ساتھ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اگر عوام ملک سے بدامنی اور بدحالی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ترازو کو کامیاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :کمالہ لنک روڈ ڈنگہ کی مغل برادری کی سرکردہ شخصیات نے سید نورالحسن شاہ امیدوار برائے حلقہ این اے 106کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) کمالہ لنک روڈ ڈنگہ کی مغل برادری کی سرکردہ شخصیات نے سیدنورالحسن شاہ امیدوار برائے حلقہ این اے 106کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر حامد رسول کی رہائشگاہ پر اکٹھ کا اہتمام کیا گیا جس میں سید فیض الحسن شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر حاجی رحمت خاں ‘ تکریم رسول مغل بھی موجود تھے ۔ راجہ خالد پرویز ,چوہدری آفتاب احمد ,خالد سہیل بلو , میر حسن بھی سید فیض الحسن شاہ کے ہمراہ تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محلہ حسن پورہ کی راجہ ,سادات ,مغل ,مہر اور ملک برادری کی سرکردہ شخصیات نے سید نورالحسن شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) محلہ حسن پورہ کی راجہ ,سادات ,مغل ,مہر اور ملک برادری کی سرکردہ شخصیات نے سید نورالحسن شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلہ میں ایک اکٹھ ہوا جس میں سید فیض الحسن شاہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سید تاجر شاہ سابق کونسلر ,سید نوازش علی شاہ ,سید مراتب علی شاہ ,محمد شفیق کھوکھر سابق کونسلر ,راجہ فاروق احمد ,راجہ جاوید علی ,راجہ نادِ علی ,محمد اعظم مغل,عبدالغفار مغل ,اجمل بسوی ,محسن بٹ ,بلال احمد نے متفقہ طور پر اعلان حمایت کیا ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : گزشتہ روز ہونے والا فیصلہ مغل برادری سے بہت بڑا دھوکہ ہے،ٹھیکیدار محمد رفیع مغل
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) گزشتہ روز ہونے والا فیصلہ مغل برادری سے بہت بڑا دھوکہ ہے ۔ ہم ایسے ٹھونسے جانے والے فیصلوں کو نہیں مانتے ۔ مغل برادری کی اکثریت سید نورالحسن شاہ کی حمایت کر چکی ہے اور ہم انشاء اللہ مضبوطی سے وہاں کھڑے ہیں اور اپنے موقف سے نہ ایک قدم پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی ایسے یک طرفی فیصلوں کو تسلیم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ٹھیکیدار محمد رفیع مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی طور پر ساری مغل برادری سے ملیں گے اور ان کے سامنے اپنا موقف واضح کریں گے اور سب کو حقیقت سے آگاہ کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی برادری کے سرکردہ افراد کا اکٹھ بھی کریں گے اور انہیں جو یہ غیر منصفانہ ہوا ہے کے خلاف اپنا لائحہ عمل بھی مرتب کریں گے اور جن غیر سنجیدہ لوگوں نے تنظیم مغلیہ کو بدنام کیا ہے ان کو ان کی حیثیت بہت جلد معلوم ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انشاء اللہ 11مئی کا دن آپ کے لئے دیانتدار قیادت کی کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا ،سید نور الحسن شاہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) آزاد میدوار حلقہ این اے 106سید نورالحسن شاہ نے ایک انتخابی اکٹھ سے خطاب کے دوران کہا کہ ہماری صرف ایک خواہش ہے کہ ہم سادات خاندان اپنے بزرگوں اور شہید بھائی سید منظور حسین شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہل علاقہ کی خدمت کر سکیں ۔ آپ کے اعتماد پر پورا اتر سکیں ۔ انشاء اللہ 11مئی کا دن آپ کے لئے دیانتدار قیادت کی کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس الفاظ نیں ہیں کہ حلقہ کے عوام نے جو ہمیں پذیرائی بخشی ہے ان کا شکریہ اداب کر سکوں ۔ یہ وعدہ ضرور کرتا ہوں کہ ہر اپنے ساتھی کو عزت دیں گے ۔ ہر مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔ یہ بات میں سیاسی نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں سے کہہ رہا ہوں اور آپ سے دعا کا طالب ہوں کہ آپ دعا فرمائیں کہ ہم اپنے قول و قرار پر پورا اتر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج شام چھ بجے سرمنی میرج ہال ڈنگہ میں مغل برادری چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق محمود کا اعلان کرے گی
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) مغل برادری ڈنگہ ن لیگ کے امیدوار این اے 106چوہدری جعفر اقبال اور امیدوار پی پی 113میاں طارق محمود کی حمایت میں بڑے جلسہ عام کا اہتمام کرے گی ۔ جلسہ آج یکم مئی بروزبدھ شام 8بجے سرمنی میرج ہال ڈنگہ میں منعقد ہو گا ۔ جلسہ میں چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق محمود کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔ دونوں میدوار خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ جلسہ میں مغل برادری کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : جمعیت علمائے پاکستان کے اکابرین نے پاکستان بنایا ۔ 73ء کے آئین میں اسلامی دفعات شامل کروائیں ،حافظ محمد یعقوب داتار
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) جمعیت علمائے پاکستان کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی پی 113حافظ محمد یعقوب داتار نے پیراڈائیز پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علمائے پاکستان کے اکابرین نے پاکستان بنایا ۔ 73ء کے آئین میں اسلامی دفعات شامل کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حق اور باطل کا معرکہ شروع ہو چکا ہے ۔ اتحاد کا وقت ہے انشاء اللہ این اے 106اور پی پی 113میں یا رسول اللہ کا نعرہ لگانے والوں کو منتخب کریں گے ۔ عوام ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی بجائے ملک بچانے والوں کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولہ کسی صورت قبول نہیں ۔ این اے 106میں چوہدری نصر اقبال کی حمایت کریں گے ۔ مخالفین کی سازشیں ناکام ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے جان بھی چلی جائے لیکن کسی باطل قوت کے حق میں دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی ایک بھی قدم پیچھے ہٹیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ظالم حکمرانوں نے عوام سے روٹی کا آخری لقمہ بھی چھین لیا ہے،قاری لیاقت علی نقشبندی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) جمعیت علمائے پاکستان ضلع گجرات کے صدر قاری لیاقت علی نقشبندی نے چوہدری نصر اقبال کی حمایت کے لئے منعقد کی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام ووٹ سے بدلے گا ظالم حکمرانوں نے عوام سے روٹی کا آخری لقمہ بھی چھین لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ظالم کو قوت دے گا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے جب تک ملک میں نظام مصطفی ۖ نافذ نہیں ہو گا تمام عبادتیں رسم ہیں ۔ جب ملک میں نظام مصطفی ۖ نافذ ہو گا عبادت تب عبادت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نصر اقبال سچے عاشق رسول ۖ اور نبی سے محبت رکھنے واہے ہیں ۔ جس دن سچی محبت رکھنے والے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے تو فتح نظام مصطفی کی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ملک پاکستان پر جلد ہی نظام مصطفی ۖ کا جھنڈا لہرا رہا ہو گا ۔
ڈنگہ: افواہ ساز فیکٹری مالکان ایک بات ذہن میں رکھیں کہ سادات خاندان پورے استقلال کے ساتھ اور پر عزم انداز میں اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں،رانا صاحب نواز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) افواہ ساز فیکٹری مالکان ایک بات ذہن میں رکھیں کہ سادات خاندان پورے استقلال کے ساتھ اور پر عزم انداز میں اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ جو لوگ بے پر کی اڑا رہے ہیں وہ حقیقت میں 11مئی سے قبل ہی اپنی شکست تسلیم کر چکے ہیں ۔ انشاء اللہ 11مئی کے دن سادات خاندان اور ان کے چاہنے والوں کی فتح کا دن ہو گا ۔ جھوٹے پراپیگنڈہ اور افواہیں پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار رانا صاحب نواز صدر سیدمنظور حسین شاہ گروپ ڈنگہ نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سادات خاندان کا یہ شیوہ ہی نہیں کہ وہ میدان خالی چھوڑ دیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ڈنگہ محلہ ملک پورہ کی بیشتر برادریوں نے آزاد امیدوار حلقہ این اے 106سید نورالحسن شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ محلہ ملک پورہ کی بیشتر برادریوں نے آزاد امیدوار حلقہ این اے 106سید نورالحسن شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلے میں ابوبکر سوسائٹی کی طرف سے ایک اکٹھ ہوا جس میں سید فیض الحسن شاہ نے شرکت کی ۔ اعلان حمایت کرنے والوں میں فوجی شفقت ,شہزاد گل ,ریاست گجر ,ڈاکٹر شان علی ,چوہدری گلزار علی ,محمد اکرم گجر ,محمد اسلم گجر ,محمد الیاس مغل ,ریاض عرف صاحب ,قاری محمد رمضان ,عامر جاوید ,محمد اشرف ,محمد افضل,محمد عارف ,نذیر احمد ,محمد اعظم جٹ ,بشارت علی ,عمیر حسن باہوآنہ ,ذوالفقار باہوآنہ ,محمد ثقلین محمد بشیر رحمانی ,اسجد محمود,محمد شبیر , خرم شہزاد ,محمد نواز ,بہادر خاں ,باقر علی ,محمد اکبر قریشی ,چوہدری اسفند یار ,محمد اسلم ,محمد رمضان ,رشید رحمانی ,محسن علی ,محمد الیاس ,محمد ندیم شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ڈنگہ شہر کے عین وسط میں سرشام محلہ چوہاناں میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردارت
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ شہر کے عین وسط میں سرشام محلہ چوہاناں میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردارت ۔ تفصیلات کے مطابق شام کے وقت محلہ چوہاناں میں مقیم ناصر چوہان جو بیرون ملک مقیم ہیں ان کے گھر میں چار ڈاکو داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تشدد بھی کرتے رہے اور مبینہ طور پر گھر میں موجود تقریباً 25تولے طلائی زیورات اور چار ہزار یورو لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ یاد رہے کہ ناصر چوہان پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ایڈوائزر ی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں ۔ ان کے ہاں اس واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ اہل خانہ اور اہل محلہ کے مطابق بار ہا پولیس کو فون بھی کئے لیکن کسی نے بہتر انداز میں داد رسی نہیں کی اور سرشام ڈکیتی کی واردات پولیس کی کارکردگی کے خلاف کھلا چیلنج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سرمنی میرج ہال میں ہونے والے مغل برادری کے اکٹھ سے یوتھ مغل برادری محلہ رحمانیہ مسجد ڈنگہ کا کوئی تعلق نہیں ہے،مرزا محمد افضال و یگر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) سرمنی میرج ہال میں ہونے والے مغل برادری کے اکٹھ سے یوتھ مغل برادری محلہ رحمانیہ مسجد ڈنگہ کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یوتھ مغل برادری محلہ رحمانیہ نے تا حال کسی بھی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا ۔ اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرزا محمد افضال ,شفیق احمد عثمانی ,محمد فرحان مغل ,طلہ یوسف ,محمد عرفان ,افضال شمشاد ,رضوان احمد ‘ مرزا عبدالقیوم و دیگر نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا الگ تشخص ہے ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی نہ ہی ہمارے کسی فرد کو اجلاس میں مدعو کیاگیا ۔ لہذا ہم اس سارے سلسلے سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں اور مشاورت کے بعد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال کی دن بدن بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں،طیب بسوی و دیگر
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) جعفر لورز کے صدر اویس قریشی جنرل سیکرٹری طیب بسوی ,سیکرٹری اطلاعات ملک نعمان اعوان اور نائب سیکرٹری اطلاعات علی نیاز رحمانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چوہدری جعفر اقبال کی دن بدن بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ۔ جلسوں میں چوہدری جعفر اقبال کے خلاف بولنے والوں کو اپنی ہار واضح نظر آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری جعفر اقبال کی کامیابی یقینی ہے انشاء اللہ کامیابی ہماری ہی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : 5سال عوام کو لوٹنے والے اب وقتی طور پر ترقیاتی کام شروع کروا کر اکثر جگہوں پر ووٹ مانگ رہے ہیں،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ن لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال نے اپنے ایک حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5سال عوام کو لوٹنے والے اب وقتی طور پر ترقیاتی کام شروع کروا کر اکثر جگہوں پر ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ وہ لوگوں کو کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ مگر عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور ایسے لوگوں کی چالوں میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر میاں نواز شریف پر ہی اعتماد کر کے لوگ بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لپئے بھی ن لیگ کی مثالی کارکردگی ہے دانش سکول سسٹم سے غریب بچوں کو VIPطریقہ سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دور حکومت میں ہمارے ضلع میں بھی انشاء اللہ دانش سکول بنے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ڈینگی کا خاتمہ کر کے ثابت کر دیا کہ کسی بھی مصیبت کا ہم مقابلہ اچھی طرح کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : قصاب برادری کی طرف سے محلہ کشمیریاں میں میاں طارق محمود کی حمایت میں اکٹھ
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) قصاب برادری کی طرف سے محلہ کشمیریاں میں میاں طارق محمود کی حمایت میں اکٹھ ۔ یہ اکٹھ پپو قصاب کی رہائش گاہ پر ہوا ۔ قصاب برادری کی سرکردہ شخصیات نے میاں طارق محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر قصاب برادری سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ حمایتی اکٹھ میں پہنچنے پر میاں طارق محمود اور میاں امجد محمود کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر قیصر اسحاق مغل ,نثار مغل ,شیرا چوہان ,خان نواز اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم نے ہمیشہ سچی اور کھری سیاست کی ہے،خالد سہیل بلو،شیخ میر حسن و دیگر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ کی اہم سیاسی شخصیات سابق کونسلر خالد سہیل بلو شیخ امیر حسن ,سیٹھ منیر احمد ‘ چوہدری آفتاب احمد اور خادم حسین علوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ سچی اور کھری سیاست کی ہے ۔ ہم جس کے ساتھ ہوتے ہیں ڈنکے کی چوٹ پر ہوتے ہیں ۔ ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ سید نورالحسن شاہ کو حلقہ این اے 106سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو اشتہارات میں لوگوں کی مرضی کے بغیر نام چھاپ کر ان کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ قصاب برادری کے چند افراد کی حمایت کو مکمل برادری کی حمایت کہنے والے جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حلقہ این اے 106اور حلقہ پی پی 113میں ڈھل بنگش واحد گاؤں ہے جس کے تمام مکینوں نے مشترکہ طور پر صرف ایک پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا،چوہدری صغیر احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) ڈھل بنگش کی ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری صغیر احمد نے کہا ہے کہ پورے حلقہ این اے 106اور حلقہ پی پی 113میں ڈھل بنگش واحد گاؤں ہے جس کے تمام مکینوں نے مشترکہ طور پر صرف ایک پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ق لیگ کا آپس میں انتخابی اتحاد ہے اس لئے این اے 106سے قمر زمان کائرہ اور پی پی 113سے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ۔ انشاء اللہ ہمارے گاؤں سے صرف ان امیدواران کے ہی ووٹ نکلیں گے اور یہ حقیقی معنوں میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹوانوالہ میں چوہدری ولایت نے سید نورالحسن شاہ اور ن لیگ کے پی پی 113میں نامزد امیدوار میاں طارق محمود کی حمایت میں مشترکہ حمایتی جلسہ کا اہتمام کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) موضع مٹوانوالہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ولایت نے این اے 106سے امیدوار سید نورالحسن شاہ اور ن لیگ کے پی پی 113میں نامزد امیدوار میاں طارق محمود کی حمایت میں مشترکہ حمایتی جلسہ کا اہتمام کیا ۔ سید نورالحسن شاہ اور میاں طارق محمود نے جلسہ سے خطاب کیا جلسہ میں میاں اختر محمود’ میاں عمر ,حفیظ بٹ ,حاجی صدیق ,پرویز بٹ ,چوہدری لال خاں ,چوہدری ریاست ,چوہدری ولایت ,چوہدری بلال ریاست ,چوہدری جاوید اقبال ,چوہدری غلام رسول سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ دونوں امیدواران جب پنڈال میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیاگیا ۔ چوہدری ولایت نے اپنی اور ساتھیوں کی طرف سے دونوں امیدواران کی حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال سے لے کر بھگوڑے میاں برادران تک سب 63-62پر مسلم لیگ ن پورا نہیں اترے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) چوہدری جعفر اقبال سے لے کر بھگوڑے میاں برادران تک سب 63-62پر مسلم لیگ ن پورا نہیں اترے ۔ چوہدری جعفر اقبال میاں طارق محمود کے معاملہ پر عوام سے جھوٹ بولتے رہے ہیں ۔ میاں برادران مکہ مدینہ شریف بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے ہیں کہ ہم نے معادہ جنرل مشرف سے نہیں کیا بعد میں 5سال کا معاہدہ مان گئے ۔ اس پر بھی الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے تھا اور چوہدری جعفر اقبال نے ابھی تک نہیں بتایا کہ میاں طارق محمود کی ڈگری اصلی ہے یا نقلی ۔ اہلیان حلقہ اس وقت تک ڈگری کے بارے میں پوچھتے رہیں گے جب تو وہ بتا نہیں دیتے ۔ بھگوڑے میاں برادران نے پنجاب میں کرپشن ,مہنگائی ,اقبراء پروری اور لا قانونیت کا جو بیج بویا ہے اس کا خمیازہ مسلم لیگ ن کو بھگتنا پڑے گا ۔ چوہدری قمر زمان کائرہ کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ بھی جھوٹ ہے ہم انشاء اللہ 11مئی کو ثابت کر دیں گے کہ چوہدری قمر زمان کائرہ نے عوامی خدمت کی ہے اور اس کا صلہ بھی انہیں ضرور ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : جب تک سماج سے سرمایہ داروں ,کرپٹ سیاستدانوں اور استحصالی قوتوں کو ختم نہیں کیا جائے گا،بابر حسین اعوان
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) جب تک سماج سے سرمایہ داروں ,کرپٹ سیاستدانوں اور استحصالی قوتوں کو ختم نہیں کیا جائے گا تب تک خلق خدا کے راج کرنے کے خواب تو دیکھے جا سکتے ہیں مگر اس کو حقیقت کا روپ نہیں دے سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار بابر حسین اعوان صدر پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ سٹی ون نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہزاروں قربانیوں کے بعد قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں اس لئے معرض وجود میں آیا تھا کہ یہاں خلق خدا کو معاشی ,سیاسی ,سماجی آزادی حاصل ہو ۔ آج بدکردار قیادت ہم پر مسلط ہے اس کو بدنصیبی سمجھیں یا عذاب الٰہی ۔ جنہیں خود راستہ دکھائی نہیں دیتا وہ قوم کی راہنمائی کیا کریں گے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ ملک
پاکستان کی بقاء اور استحکام کے لئے ووٹ تحریک انصاف کو دیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ن لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال کی حمایت میں موضع نونانوالی اور بھاؤ گھسیٹ پور میں بڑے اکٹھ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ن لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال کی حمایت میں موضع نونانوالی اور بھاؤ گھسیٹ پور میں بڑے اکٹھ ۔ موضع نونانوالی میں مولانا نثار حمد , چوہدری قاسم محمود,میاں اصغر ,چوہدری غلام عباس ,چوہدری ناصر پٹواری ,چوہدری اشرف جبکہ بھاؤ گھسیٹ پور میں شوکت علی ,میاں عظمت ,حافظ سلیمان ,حاجی محمد محبت علی ,میاں شفقات علی و دیگر نے اکٹھ کا اہتمام کیا اور چوہدری جعفر اقبال کی بھرپور حمایت کااعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع کالو ساہی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے آزاد امیدوار برائے حلقہ این اے 106چوہری نصر اقبال آف سکھ چین کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) موضع کالو ساہی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے آزاد امیدوار برائے حلقہ این اے 106چوہری نصر اقبال آف سکھ چین کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلے میں چوہدری محمد انور ساہی کی رہائش گاہ پر ایک بڑا اکٹھ ہوا ۔ چوہدری نصر اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اعلان حمایت کرنے والوں میں چوہدری خالد ساہی , چوہدری صالح ساہی ,چوہدری محمد اشرف ساہی ,غلام علی , محمد انور ساہی ,چوہدری محمد عارف باگڑیانوالہ ,چوہدری امتیاز احمد ودھرا ,چوہدری محمد شفقت خوجہ ,چوہدری محمد ارشد شامل ہیں ۔ تمام افراد نے اپنی برادری دھڑے سمیت چوہدری نصر اقبال کی حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : لشکری چک کی میاں برادری نے سید نورالحسن شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) لشکری چک کی میاں برادری نے سید نورالحسن شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ آج ایک اکٹھ میں جو میاں محمد شہباز کے ڈیرے پر ہوا جس میں سید فیض الحسن شاہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر میاں محمد اختر ,میاں طارق محمود,میاں تاج محمد,میاں محمد انصر ,میاں محمد انور نے حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری نصر اقبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر مخالفین بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین کے دست راست چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری نصر اقبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر مخالفین بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ چوہدری نصر اقبال الیکشن سے دستبردار ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ۔ ہم نے ہر صورت الیکشن لڑنا ہے ۔ انشاء اللہ 11مئی کو چوہدری نصر اقبال بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر مخالفین کے منہ پر زوردار طمانچہ ماریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع بیگہ بانیاں اور لونگو کی سرکردہ شخصیات نے میاں طارق محمود اور چوہدری جعفر اقبال کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) محلہ مغلپورہ ڈنگہ کی شخصیت چوہدری غلام عباس گوندل ,محسن گوندل ,چوہدری محمد الیاس گوندل کی کاوشوں سے موضع بیگہ بانیاں اور لونگو کی سرکردہ شخصیات نے میاں طارق محمود اور چوہدری جعفر اقبال کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اعلان حمایت کرنے والوں میں چوہدری ظفر عباس بیگہ بانیاں , چوہدری خضر محمد بیگہ بانیاں اور چوہدری مبشر گجر آف لونگو اور ان کے دھڑے اور گروپ کے ساتھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محلہ قصاباں ڈنگہ میں ماجد عدالت بٹ اور گلزار احمد بھٹو کی خصوصی کاوشوں سے قمر زمان کائرہ کی حمایت میں عظیم الشان اکٹھ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) محلہ قصاباں ڈنگہ میں ماجد عدالت بٹ اور گلزار احمد بھٹو کی خصوصی کاوشوں سے قمر زمان کائرہ کی حمایت میں عظیم الشان اکٹھ ۔ حمایتی اکٹھ میں قصاب برادری کی سرکردہ شخصیات سمیت دیگر برادریوں نے حمایت کا اعلان کیا ۔ حمایت کرنے والی نمایاں شخصیات میں سے حاجی نذیر قصاب , حاجی شریف قصاب ,فیصل قصاب ,افتخار قصاب ,عبدالمجید طوطی ,محمد رفیق پنوں ,حاجی عبدالرشید ,خالد جاوید ,بابر قصاب ,امتیاز قصاب ,محمد فیاض قصاب و دیگر شامل ہیں ۔ اس موقع پر مظہر نور ایڈووکیٹ ,راؤ ساجد جہانگیر ,عمران خاور ,ملک اعجاز احمد ,اشرف ساقی بھی موجود تھے ۔ اکٹھ میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری نصر اقبال انتہائی ایماندار سیاستدان ہیں بڑے بھائی کی طرح ہیں،چوہدری طارق محمود مہر
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) چوہدری نصر اقبال کے پریس سیکرٹری چوہدری طارق محمود مہر نے کہا ہے کہ چوہدری نصر اقبال انتہائی ایماندار سیاستدان ہیں بڑے بھائی کی طرح ہیں ۔ ان کی کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ڈنگہ سمیت حلقہ پی پی 113سے ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کریں گے ۔ چوہدری نصر اقبال مظلوم کے ساتھی اور ظالم کے خلاف دیوار ہیں ۔ ان کی مہم کامیابی سے جاری ہے لوگ دھڑا دھڑ ان کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع بیکنانوالہ میں محمد اسلم قریشی کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ کا انعقاد
کیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) موضع بیکنانوالہ میں محمد اسلم قریشی کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سید حبیب حیدر شاہ آف کلیوال سیداں نے خصوصی شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران حلقہ این اے 106کی صورت حال اور سید نورالحسن شاہ کی پوزیشن پر گفتگو کی گئی ۔میٹنگ میں سید حبیب حیدر شاہ نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کی بھرپور خدمت کی جائے گی ۔ مظلوم کی داد رسی کی جائے گی ۔ ایک خادم کی حیثیت سے علاقہ کے عوام کی خدمت کی جائے گی ۔ میٹنگ میں سید کاظم سجاد , سید جعفر حسین شاہ ,میاں علی خالد ,سلیم رضا ,ندیم رضا ,مظہر حسین ,شہادت حسین , محمد اسلم ,خادم حسین ,جاوید جعفری ,قمر سلامت علی ,مرید کاظم جعفری اور بابر علی نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : 11مئی چوہدری نصر اقبال کی فتح کا دن ہے،چوہدری امتیاز احمد
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) موضع ودھرا کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری امتیاز احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 11مئی چوہدری نصر اقبال کی فتح کا دن ہے ۔ موضع ودھرا سے سابق ایم این اے قمر زمان کائرہ کو صرف دس ووٹ ملیں گے ۔ گیارھواں ووٹ بھی نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں قمر زمان کائرہ نے 300ووٹوں سے چوہدری نصر اقبال کے کہنے پر ہی جتوایا تھا لیکن چوہدری نصر اقبال اس دفعہ خود امیدوار ہیں اس لئے اس دفعہ یہی ہمارے علاقہ سے کامیاب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مسلم لیگ ن ملک کو صوبائیت کی آگ میں جھونک رہی ہے،بابر حسین اعوان
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) مسلم لیگ ن ملک کو صوبائیت کی آگ میں جھونک رہی ہے ۔ محض اپنے اقتدار کے لئے قوم کی رگوں میں لسانیت اور صوبائیت کا
زہرگھولنے کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بابر حسین اعوان صدر PTIسٹی ڈنگہ ون نے موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کو مجرم کہنے والے ن لیگیوں نے اسی قومی مجرم سے سیاہ پٹیاں باندھ کر حلف لیا ۔ قوم کو ان کے تمام کالے کرتوت یاد ہیں ۔ کالا باغ ڈیم کے نام پر سیاست کرنے والے میاں برادران جب حکومت میں تھے تو کالا باغ ڈیتم کا نام تک بھول گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان PTIکا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ریلی کے شرکاء کو تاریخ ساز اور سب سے بڑی سیاسی ریلی نکالنے پر مبارکباد دی اور اپیل کی کہ ووٹ تبدیلی کے لئے صرف عمران خان کو دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان تحریک انصاف کے کارکن رزاق حیدری قصاب کی رہائشگاہ محلہ قصاباں میں ایک اکٹھ کا اہتمام کیا گیا جو بنڑھ کر جلسہ کی صورت اختیار کر گیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن رزاق حیدری قصاب کی رہائشگاہ محلہ قصاباں میں ایک اکٹھ کا اہتمام کیا گیا جو بنڑھ کر جلسہ کی صورت اختیار کر گیا ۔ اکٹھ میں میاں محمد افضل حیات ‘ چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ۔ میاں محمد افضل حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11مئی کو ہماری سوچ سے بھی زیادہ تحریک انصاف کو ووٹ ملیں گے ۔ ہر شخص کی سوچ میں تبدیلی آ چکی ہے اور مضبوط اور نیا پاکستان چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کی لوٹ کھسوٹ میں مدد دینے والے آج اس کی تصویر نہ لگا کر اس کی کرپشن تسلیم کر لی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت 5سال تک اقتدار میں رہنے والے اپنی قائد بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بھی نہ پکڑ سکے ۔ پیپلزپارٹی نے ملک کے تمام ادارے تباہ کر دیئے ہر ادارے کے سربراہ کر نیلام کیاگیا ۔ میاں برادران ایک آمر کے بغل بچہ ہیں ۔ 1990ء میں بہت بڑی دھاندلی کے ذریعے نواز شریف وزیر اعظم بنے ۔ یہ دھاندلی سپریم کورٹ میں بھی ثابت ہو چکی ہے ۔ ترقیاتی کاموں پر ووٹ خریدے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی اقدار میں آئے گی اور ملک میں تبدیلی لائے گی ۔ انہوں نے
کہا کہ ایک جماعت کے امیدوار 7کروڑ بیٹھنے کے لئے ڈیمانڈ کر رہے ہیں ۔ پی پی 112میں ن لیگ نے ایک ایسے امیدوار کو ٹکٹ جاری کر دیا جو ن لیگ میں شامل ہی نہیں ہوا ۔ الیکشن جیتنا اور حکومت بنانا ہماری منزل نہیں بلکہ ہماری منزل ملک میں تبدیلی لانا ہے ۔ حلقہ پی پی 113میں تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کو بری طرح لوٹا ,کوئی ڈیزل ہے تو کوئی پٹرول ہے ۔ کمیشن کھانے والوں کے منہ پر لعنت برس رہی ہے ۔ نواز شریف نے کارکن سے سیاست کو چھین کر سرمایہ داروں کی فیکٹریوں میں داخل کر دی ہے جہاں ووٹ بنائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اعتماد کریں انشاء اللہ خوشحال پاکستان ملے گا ۔ اس موقع پر محمد ارشد منجد ,ملک بابر حسین , رزاق حیدری قصاب نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پیپلزپارٹی کے خلاف بولنے والے ن لیگی یہ بتائیں کہ کیا انہوں نے پنجاب کو ٹھیک کر لیا،چوہدری ندیم اصغر کائرہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) قمر زمان کائرہ کی حمایت میں قصاب برادری کی طرف سے منعقدہ اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے ندیم اصغر کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف بولنے والے ن لیگی یہ بتائیں کہ کیا انہوں نے پنجاب کو ٹھیک کر لیا ۔ کیا ہسپتالوں میں سہولیات پوری ہیں ,کیا تھانوں میں رشوت لینے والا رواج ختم ہو گیا ۔ کیا ہر سکول میں فرنیچر اور ٹیچرز پورے ہیں ۔ کیا پٹواری اپنی مرضی کرنا چھوڑ گئے ۔ نہیں پنجاب ذرا بھی نہیں ٹھیک نہیں ہوا ۔ بدلہ ہے پنجاب بدلیں گے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ذرا اپنی کارکردگی کو دکھائیں تو سہی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف لاہور میں سارا پیسہ خرچ کر دینے سے پورا پنجاب نہیں بدلا جا سکتا ۔ اگر پنجاب بدلا ہوتا تو آج ضلع گجرات کی سڑکیں ٹوٹی نہ ہوتیں آج عوام کو انصاف کے لئے در بدر ذلیل نہ ہونا پڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا رونا رونے والے میاں برادران کی وجہ سے ہی آج ملک میں بجلی کا
بحران ہے ۔ پیپلزپارٹی نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے بیشتر منصوبہ جات شروع کر رکھے ہیں یہ جو کہتے ہیں کہ دو سال میں
لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا یہ فضول ہے ۔ صرف باتوں سے مسائل حل نہیں کئے جا سکتے ۔ عملی کام کرنے پڑتے ہیں ۔ ڈیم ایک یا دو سالوں میں نہیں بنا کرتے بلکہ پانچ سے سات سال لگتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے منصوبے شروع کئے ہوئے ہیں اور اگر دوبارہ موقع ملا تو لوڈشیڈنگ کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ڈنگہ کی سب سے بڑی برادری مغل برادری نے چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ کی سب سے بڑی برادری مغل برادری نے چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ گزشتہ روز تنظیم مغلیہ کا اہم اجلاس سرمنی میرج ہال میں ہوا جس میں امیدواروں کے چناؤ کے لئے ووٹنگ کی گئی چوہدری جعفر اقبال کی حمایت میں اکثریت ہونے کی وجہ سے پوری برادری کی طرف سے متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ ووٹ چوہدری جعفر کو دیں گے ۔ مغل برادری کے اس فیصلہ سے سیاسی فضاپر بہت اثر پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کی مسیحی برادری نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار میاں طارق محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ کی مسیحی برادری نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار میاں طارق محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلے میں مسیحی برادری کا بڑا اکٹھ محلہ ریلوے اسٹیشن میں منعقد ہوا ۔ جس میں تمام سرکردہ افراد نے میاں طارق محمود کی حمایت کا متفقہ فیصلہ
کیا ۔ اعلان حمایت کرنے والوں میں پرویز غوری سابق اقلیتی کونسلر ,پرویز بھٹی سابق کونسلر عارف مسیح ,وارث مسیح ,طارق مسیح ,عامر مسیح ,افضل مسیح ,امجد مسیح ,جاوید مسیح غوری ,رفاقت مسیح ,اظہر مسیح گل ,سہیل قیصر غوری ,عاطف مسیح ,منور مسیح, راجہ آصف مسیح ,یعقوب مسیح سہوترا , چاند مسیح ,جاوید مسیح ,ذیشان مسیح ,عابد مسیح ,چوہدری بشیر مسیح ,سموئیل مسیح ,ناصر مسیح , زبیر مسیح ,عامر مسیح ,ساجد مسیح, پطرس مسیح سابق کونسلر ,آصف مسیح ,ڈاکٹر انیل مسیح ,عدنان مسیح ,حمزہ پرویز غوری ,اکرم مسیح ,ارشد مسیح ,شفاقت مسیح شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میرا مقصد غریب عوام کی داد رسی اور ملک میں نفاذ نظام مصطفی کو یقینی بنانا ہے،چوہدری نصر اقبال سکھ چین
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) آزاد امیدوار برائے حلقہ این اے 106چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد غریب عوام کی داد رسی اور ملک میں نفاذ نظام مصطفی کو یقینی بنانا ہے تا کہ اس
ملک کی تقدیر بدل سکے ۔ انہوں نیکہا کہ کائرہ برادران لوگوں کو یرغمال بنانے کی بجائے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائیں ۔ انہوں نے زرداری ٹولے کے مشن پر چل کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ زرداری کے حواری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے پیر سید مبشر حسین شاہ نے میرے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ۔ حافظ منور حسین کائرہ برادران کے ساتھ نہیں چل سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آقا ۖ کا غلام ہوں ٹکٹ کے لئے نہ تو جھکا ہوں اور نہ ہی ٹکٹ خرید کر جہنم کے راستے پر چلنا چاہتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن حق و باطل کا معرکہ ہے انہوں نے کہا کہ آپ کو میری وجہ سے شرمندگی نہیں اٹھانا پڑے گی ۔ میں کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہو رہا ۔ انشاء اللہ بھرپور طریقے سے الیکشن لڑوں گا۔