ملکی سیاسی و معاشی حالات تشوناک ہیں، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: معروف مذہبی اسکالر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ ملکی سیاسی و معاشی حالات تشویشناک ہیں ،حکومت سابق حکمرانوں کے طرز عمل اور رویوں سے قطع نظرعملی اقدامات پر توجہ دیں ، ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال، مہنگائی ، شہرقائد میں پھرسے ٹارگٹ کلنگ صوبائی وفاقی حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ۔ بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ پاکستان کی موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خطرناک رخ اختیار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں،نہ سیاسی استحکام ہے نہ ہی معاشی بہتری نظر آرہی ہے ،سیاسی سماجی اور انتظامی حوالے سے عوام تشویش میں مبتلا ہیں حالات کی سنگینی کا اداراک کرتے ہوئے اقدامات نہ کیے تو حالات بدتر ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں گزشتہ روز معروف اینکر سمیت چار افراد کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال نشان ہے اس واقع سے لگتاہے کراچی میں پھر سے ٹارگٹ کلر سرگرم ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قوم نے اعتماد کرکے منتخب کیا ہے وزیر اعظم کی ذمہ داری بنتی ہے وہ اعتماد کو قائم رکھے اور یہ اعتماد انصاف سے پیدا ہو گاانہوں نے کہاکہ جہاں بجٹ میں ٹیکسز کے اضافے سے غریب کے منہ کا نوالہ چھن چکا ہے وہی پر ٹیکسوں میں اضافے سے تاجر برادری بھی پریشان حال دیکھائی دے رہے ہیں اس غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کیلئے تسلیوں میں وقت برباد کرنے کے بجائے اقدام پر توجہ دی جائے۔