ڈاکٹر سلمان فریدی نے پرچم کشائی کرکے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی یوم آزادی تقریبات کا آغاز کیا

کراچی: لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام پورے ملک کے سرکاری و نجی اداروں کی طرح جشن آزادی کے حوالے سے شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ہسپتال انتظامیہ و اسٹاف اور کالج انتظامیہ طلبہ و طالبات نے ہسپتال و کالج کو قومی پرچموں اور برقی قمموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجاکر یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ شایان شان تریقے سے منایا۔

تقریب کا آغاز صبح 7:55پر پرچم کشائی سے ہوا لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو اور دیگر کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی اس موقع پر لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کا آج کا دن خود احتسابی کا دن ہے۔

ہمیں اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا پاکستان نے ہمیں نام دیا شہرت دی اور ایک آزاد فضا میں جینے کا موقع دیا انہوں نے کہاکہ آج کا دن ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کی ترقی اور اس کی سلامتی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ڈاکٹر سلمان فریدی نے دعا کی اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اسے ہر بری نظر سے محفوظ فرمائے اور ہمیں پاکستان کے لئے اپنی توانائیاں وقف کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔بعد ازاں یوم آزادی کے موقع پر ہسپتال و کالج انتظامیہ کی جانب سے اسٹاف و طلباء و طالبات کے اعزاز میں خصوصی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔