ڈرون حملے عالمی قوانین کے خلاف ہیں، بان کی مون

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی امن میں پاکستانی فوج کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ پاکستان پچاس سال سے عالمی امن مشن کا حصہ ہے، پاکستان کا دورہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ پاکستان آ کر بہت خوش ہوں بان کی مون نے ابتدائی کلمات اردو میں ادا کیے

نسٹ یونیورسٹی میں خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اقوام متحدہ امن مشن میں شاندار کردار کا اعتراف کرتا ہوں، آٹھ ہزار سے زائد پاکستانی فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دنیا میں امن کے لیے پاکستان کے ایک سو چھتیس افراد کی قربانی یادگار ہے۔ انھوں نے کہا کہ کل یوم آزادی کی تقریبات میں حصہ لوں گا۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،ڈرون کو صرف معلومات کے حصول کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔