ڈرون حملوں سے القاعدہ کو ختم کرنیمیں مدد ملی : جان کیری

John Kerry

John Kerry

امریکی(جیوڈیسک) وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی تصدیق کے بعد ہی ڈرون حملے کئے جاتے ہیں۔ ڈرون حملوں سے پاکستان میں القاعدہ کو ختم کرنیمیں مدد ملی۔ ادیس ابابا ایتھوپیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے باعث پاکستان سے القاعدہ کو ختم کرنے میں کامیابی ملی۔

یہی وجہ ہے اس سال ڈرون حملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ڈرون حملوں کا دفاع کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہائی ویلیو ٹارگٹ کے آس پاس بچوں کی موجودگی پر ڈرون حملے سے گریز کیا جاتا ہے جن لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ان کے بارے میں اچھی طرح تحقیق کی جاتی ہے۔

دہشتگرد اس سال امریکا نے انتہائی کم ڈرون حملے کئے۔ امریکی وزیر خارجہ کا ایتھوپیا میں ایک تقریب سے خطاب کیدوران ڈرون حملوں کا دفاع دہشتگردوں کی تصدیق کے بعد ہی انہیں ڈرون سے نشانہ بناتے ہیں۔