ڈرون حملے سے امن کی کوشیشوں کو نقصان ہوا مزکرات سے متعلق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا کردار قابل تحسین ہے :عمر بشیر

گوجرانوالہ : ڈرون حملے سے امن کی کوشیشوں کو نقصان ہوا مزکرات سے متعلق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کردار قابل تحسین ہے لیکن بعض قومیں پاکستان میں امن اور عوام خوش حال ہوںاس کے خلاف امریکہ نے اس موقع پر ڈرون حملہ کرکے بدنیت ہونے کا ثبوت حملہ دیا ہے پاکستان کی عوام اور حکمران ملک میں امن کے خواں ہیں۔

میاں نواز شریف گمراہ اور پریشان عناصر کو قومی دھارے میں لانے کے خواں ہیں یہ باتیں سابق صوبائی ممبر وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس وسینئر رہنماپاکستان مسلم لیگ ن میاں عمر بشیر ،مسلم لیگی رہنماؤں خواجہ ایوب الیاس، خواجہ ناصر محمود، محمد اقبال ملک، امیر حمزہ بٹ، رانا محمد اقبال، شفیق احمد ناگی، میاں محمد اسلم، حاجی شبیر علی، جہانزیب ذکریا بٹ،چوہدری نصیر الدین ہمایوں، ایس طاہر ضیائ، سیٹھ محمد افضل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے اقدامات کو حکومت نے عملی شکل دے دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔