ڈرون حملے رکوانے کیلئے سفارتی سطح پر آواز اٹھا رہے ہیں، پرویز رشید

 Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت سفارتی طریقے سے ڈرون حملے رکوانے کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھا رہی ہے۔ امریکی سینیٹر نے حملے روکنے کا جو طریقہ بتایا وہ دونوں ملکوں کوجنگ کے قریب لے جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویر رشید نے کہا کہ ڈرون حملوں پرحکومتی مقف کی تائید پوری دنیا کر رہی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختوانخواہ بیان بازی کی بجائے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنانے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ مولانا فضل الرحمن سے مل کر صوبائی حکومت بنا سکتی تھی تاہم تحریک انصاف سے مک مکا کیا گیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے اب کراچی سے لاشوں کی بجائے مجرموں کی گرفتاری کی خبریں آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت مقدمہ چلانے کے معاملے پر قائم کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ وقت آنے پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔