دبئی حکام نے توقیر صادق کی گرفتاری میں 27 فروری تک توسیع کر دی

Tauqeer Sadiq

Tauqeer Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک))سپریم کورٹ میں اوگرا عملدارآمد کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا ہے کہ دبئی حکام نے توقیر صادق کی حراست میں 27فروری تک توسیع کر دی۔

سپریم کورٹ میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ دبئی کے حکام نے سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق کی قید میں 27فروری تک توسیع کر دی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ توقیر صادق کو واپس ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی تھی،حوالگی کی نہیں۔اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔