دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

Batting

Batting

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان کی دبئی ٹیسٹ کے نیوزی لینڈ کے 403 رنز کے جواب میں تیسرے روز بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 403 رنز بنائے۔

جس کے جواب میں قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ پیش کر سکے، شان مسعود 13 اور توفیق عمر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے تیسرے روز اظہر علی اور یونس خان کریز پر موجود ہیں جو کیویز بولروں کے سامنے مزاحمت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں 248 رنز سے شکست دی تھی جس کے ساتھ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔