دنیا غیرمستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی: آرمی چیف

General Qamar Javed Bajwa

General Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

آرمی چیف سے افغانستان اور پاکستان کے لیے جرمنی کے نمائندہ خصوصی جوسپر ویک نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی تباہی کا خطرہ ٹالنے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی علاقائی معاملات میں جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔