مصر : مرسی کے حامیوں کا عبوری وزیراعظم کا عوام سے خطاب مسترد

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں سابق صدر محمد مرسی کے حامی عبوری وزیراعظم عدلی منصورکے عوام سے خطاب کو مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے۔ جماعت اخوان المسلمون نے سابق صدر محمدمرسی کی واپسی اور بڑے احتجاج کی کال دی ،مظاہرین قاہرہ کی رباع العدوایہ مسجد کے سامنے جمع ہوگئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ عدلی منصور ملک کے آئینی رہنما نہیں ہیں۔ خوان المسلمون نے آج بھی ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کی کال دی ہے، عبوری وزیراعظم عدلی منصور نے اپنے خطاب میں ملک کی سیکورٹی کے استحکام کی بحالی کا عزم ظاہر کیا تھا انہوں نے کہا ملک کو ہنگاموں کی طرف لیجانے والوں کے خلاف لڑا جائے گا۔