مصر کی فوجی عدالت سے اخوان کے مرشد عام اور اس کے ساتھیوں کو عمر قید کی سزا

Egyptian Military Court

Egyptian Military Court

مصر (اصل میڈیا ڈیسک) مصر کی ایک فوجی عدالت نے کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع، محمد البلتاجی اور صفوت حجازی کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق اخوان قیادت کو یہ سزا ‘عرب پولیس ڈیپارٹمنٹ تشدد کیس’ میں سنائی گئی ہے۔ گذشتہ روز عدالت کے پانچ رکنی فل بنج جس میں جسٹس سامی عبدالرحیم ، سامح عثمان، محمد زکی العطار، عصام سالم اور ایھاب محمد علی شامل تھے نے اخوان رہ نماوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اس کیس میں مرشد عام محمد بدیع سمیت جماعت کے 9 دیگر رہ نما شامل ہیں۔ اور ان سب کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس مقدمے میں اخوان رہ نمائوں پر بورسعید گورنری میں سنہ 2013ء میں پولیس مرکز پرحملے، تشدد پر اکسانے، ریاستی املاک کو تباہ کرنے، شہریوں کو ہراساں کرنے اور خلاف قانون تنظیم میں لوگوں کو شامل کرنے جیسے الزامات عاید کئے گئے ہیں۔

اس مقدمے میں عدالت نے 59 ملزمان کو 3 سال اور رہائی کے بعد چھ ماہ تک نظر بندی کی سزا سنائی گئی ہے۔