مصر میں ہزاروں افراد کا حکمران جماعت کیخلاف احتجاج

Egypt Protest

Egypt Protest

مصر(جیوڈیسک) کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے حکمران جماعت اخوان المسلین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔قاہرہ اور اسکندریہ میں ہزاروں افراد نے نمازجمعہ کے بعد اخوان مسلمین کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اخوان المسلمین کیحامیوں اور مخالفین نے ایک دوسرے پر پتھرا کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔ مظاہرین نے قاہرہ میں پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کو تالے لگا دیئے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ پتھرا میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔