اسلام آباد (جیوڈیسک) عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری ہے اور مسلمان اللہ کی راہ میں گائیں، بیلوں اور بکروں کو قربان کر رہے ہیں۔
جانوروں کی قربانی دیکھنے کے لیے بچوں اور بڑوں کا جوش بھی عروج پر ہے۔
قربانی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن بھی جاری ہے اور انتظامیہ ایکشن میں ہے۔
تاہم کئی شہروں میں اب تک گلی محلوں میں صفائی ستھرائی نہ ہو سکی اور آلائشوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔
دوسری جانب قربانی کے بعد گھروں پر مختلف اقسام کے کھانے پکانے کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔
تاہم اس بات کا بھی خیال رکھا جانا ضروری ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے، خصوصاً عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی زیادتی اکثر لوگوں کی صحت کو متاثر کر دیتی ہے، لہذا کھانے میں اعتدال پسندی کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے۔