این اے 75: الیکشن کمیشن کا تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو خط

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ڈسکہ الیکشن میں قوائد و ضوابط سے متعلق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو حلقے کا دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75 سے متعلق سیاسی رہنماؤں کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں مختلف انداز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی حلقے کا دورہ یا انتخابی عمل میں شامل ہونے سے گریز کریں۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر یا مشیر حلقے کا دورہ نہ کرے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو بھی حلقے کے دورے کے حوالے سے علیحدہ خط لکھا تھا جس میں انہیں حلقے کا دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن الیکشن کمیشن کے خط کے باوجود حمزہ شہباز نے ڈسکہ کے علاقے کا دورہ کیا۔