الیکشن کمیشن پنجاب نے پنجاب مواد کی خریداری اور چھپائی مکمل کر لی

Election Commission

Election Commission

لاہور(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن پنجاب نے انتخابی مواد کی خریداری اور چھپائی مکمل کر لی ہے۔ ووٹر لسٹ میں 37 لاکھ سے زائدنئے افراد رجسٹرکئے گئے ہیں جن میں 515 خواجہ سرا بھی شامل ہیں، پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں بھی دو ہزار 797 کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 2008 کے انتخابات میں ووٹرز کی کل تعداد چار کروڑ 45 لاکھ 45ہزار385 تھی جو اب 37 لاکھ 63 ہزار 259 کے اضافے سے چار کروڑ 83 لاکھ آٹھ ہزار 644 ہوگئی ہے۔نئی ووٹر لسٹ میں 515 خواجہ سراوں نے بھی خود کو رجسٹر کروالیا ہے۔

بہاولنگر میں سب سے زیادہ 97 خواجہ سرار ووٹر بنے ہیں جو انتخابی دنگل میں اتریں گے۔خوشاب اور ملتان سے تاحال کوئی خواجہ سرا ووٹر نہیں بنا۔گذشتہ انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 38 ہزار 21 تھی جسے بڑھا کر 40 ہزار 818کر دیا گیا ہے۔

عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں کی بطور ریٹرننگ آفیسرز تعیناتی کیلئے بھی لسٹیں تیار ہیں۔الیکشن کمشنر پنجاب طارق قادری نے جیونیوز کو بتایا کہ پولنگ اسکیم کی تیاری کے علاوہ پولنگ سامان کی خریداری بھی مکمل ہے۔