الیکشن کمیشن: قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کا ضابطہ جاری

Election Commission

Election Commission

الیکشن کمیشن نے بائیس اگست کو قومی اسمبلی کی سولہ اور صوبائی کے چھبیس نشستوں پر انتخابات کیلئے ضابطہ جاری کر دیا ہے۔ جس کہ تحت انتخابی مہم بیس اگست کو اختتام پذیر ہو جائے گی۔

قومی اسمبلی کی سولہ اور صوبائی اسمبلی کی چھبیس نشستوں پر انتخابات بائیس اگست کو منعقد ہونگے۔ خیبر پختون خوا میں قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی چار، پنجاب میں قومی اسمبلی چھ اور صوبائی اسمبلی پندرہ، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین جبکہ سندھ میں قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی کی چار نشستوں پر انتخابات منعقد ہونگے۔ یہ سیٹیں امیدواروں کے ایک سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کے بعد دستبرداری امیدواروں کی قبل از و بعد از وفات اور ایک نشست امیدوار کے نااہل قرار دیئے جانے کے سبب خالی ہوئی ہے۔

الیکش کمیشن نے پولنگ کا وقت بغیر کسی وقفے کے صبح آٹھ سے پانچ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی، پریذائیڈنگ افسر کو پولنگ میں خلل ڈالنے کی صورت میں چھ ماہ جیل بھجوانے کے اختیارات بھی دے دیئے ہیں۔ الیکش کمیشن نے انتخابی مہم بیس اگست کو ختم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔