الیکشن والے دن موبائل سرورس بند نہیں ہو گی،سیکریٹری الیکشن کمیشن

Secretary Election Commission

Secretary Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ 6 مئی سے 8300 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر یں آپ کو آپ کا پولنگ اسٹیشن معلوم ہوجائیگا۔

الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے معاملے پر سپریم کوٹ کے تحریری فیصلے کاانتظار ہے۔

انتخابات کے انعقاد میں فوج اور ایئر فورس الیکشن کمیشن کی مدد کررہے ہیں ، الیکشن کے دن موبائل فون کی بندش کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس کام کرتی رہے گی۔