انتخابات اگلی عید سے پہلے ہوں گے، وزیراعظم تحریک انصاف کا ہوگا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات اگلی عید سے پہلے ہوں گے اور ملک کا اگلا وزیراعظم تحریک انصاف کا ہوگا۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاست دانوں کو بیٹھے بیٹھے اقتدار مل گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اپنی حکومت آنے پر پہلے سال ہی پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کر دیں گے۔ لوگوں کو سمجھ آگیا ہے کہ انتخابات میں کتنی بڑی دھاندلی ہوئی۔ چاہتے ہیں کہ اگلا انتخاب جاگی ہوئی قوم لڑے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف امریکا کے مہنگے ہوٹل میں ٹھہرے۔

بھارتی وزیر اعظم سے عالمی لیڈروں کی ملاقاتیں ہوئیں ، نواز شریف سے کوئی نہیں ملا۔ عمران خان کا کہنا تھا انھیں جی ایچ کیو نے کرکٹر نہیں بنایا، اپنے بل بوتے پر کرکٹر بنے۔ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، شارٹ کٹ سے شارٹ کٹ عزیز بن جاتا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ حکمرانوں نے دھرنوں کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر کم کردی۔ ابھی پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور کم کرائیں گے۔