الیکشن کے لئے پریزائیڈنگ آفیسرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)ملک بھر میں 11 مئی کو ہونے والے الیکشن کے لئے پریزائیڈنگ آفیسرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 69 ہزار 729 پریزائیڈنگ آفیسرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرنے کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ آفیسرز کو آج پولنگ اسٹیشنز کا چارج سنبھالنے کے ساتھ رات بھی پولنگ اسٹیشن ہی میں گزارنے کی ہدایت کر دی ہے۔